اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ اتوار سے شروع ہوگا۔
چار ایلیٹ غیر ملکی کوچز 12 جنوری سے 8 فروری تک کراچی میں
انڈر 17 اور انڈر 19 کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں گے۔
اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ کا پہلا مرحلہ 2022، دوسرا 2023 جبکہ تیسرا مرحلہ اس سال ہونے والا ہے۔
غیر ملکی کوچز میں انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ریان سائیڈ باٹم، جنوبی افریقہ کے سیابونگا سیبیا اور ریان مارون جبکہ نیوزی لینڈ کے سکاٹ میکلین شامل ہیں۔
انگلینڈ کے معروف فزیو تھراپسٹ جاوید مغل انڈر 17 اور انڈر 19 کھلاڑیوں کی فٹنس پر کام کریں گے۔
کل 30 انڈر 17 اور 30 انڈر 19 کھلاڑیوں کو اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ میں حصہ لینے کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
میں ایلیٹ غیر ملکی کوچز کی ٹیم کا پاکستان میں خیرمقدم کرتا ہوں، پی سی بی ہیڈ آف یوتھ ڈویلپمنٹ اظہر علی
اسلام آباد ، 11 جنوری; نوازگوھر
اینگرو کرکٹ کوچنگ پراجیکٹ کا تیسرا مرحلہ اتوار سے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر، کراچی میں چار ایلیٹ غیر ملکی کوچز کی زیر نگرانی شروع ہونے والا ہے، جنہیں مقامی کوچز سپورٹ کریں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور اینگرو نے 2022 میں تین سالہ معاہدہ کیا تھا جس کی بنیاد پر اینگرو کارپوریشن نے اس پروگرام میں شامل غیر ملکی کوچز کو سپانسر کیا تھا۔ پہلا مرحلہ 2022 میں، دوسرا مرحلہ 2023 میں اور تیسرا مرحلہ اس سال ہونے والا ہے۔
انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ریان سائیڈ باٹم جنوبی افریقہ کے سیابونگا سیبیا اور ریان مارون کو جوائن کریں گے جبکہ نیوزی لینڈ کے سکاٹ میکلین بھی کیمپ میں موجود ہوں گے۔ انگلینڈ کے معروف فزیو تھراپسٹ جاوید مغل کوچز کو کھلاڑیوں کی فٹنس پر کام کرنے میں مدد کریں گے۔
کل 30 انڈر 17 اور 30 انڈر 19 کھلاڑیوں کو اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ میں حصہ لینے کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جو گزشتہ سال کے ایج گروپ اور پاتھ ویز ٹورنامنٹس میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ کیمپ کے پہلے ہاف میں انڈر 17 کھلاڑیوں کو مارشل کیا جائے گا جبکہ انڈر 19 کے کھلاڑی کیمپ کے دوسرے ہاف میں رپورٹ کریں گے۔
یوتھ ڈویلپمنٹ پی سی بی کے سربراہ اظہر علی:
"پی سی بی ملک بھر کے 60 نوجوان کرکٹرز کو ایلیٹ کوچز کی رہنمائی میں ایک بہترین کوچنگ پروجیکٹ میں حصہ لینے کے لیے ایک قیمتی موقع فراہم کرنے کے لیے پرجوش ہے۔
"اس عمر میں، ہم کھلاڑیوں کے فٹنس، حکمت عملی کی مہارت، تکنیکی پہلوؤں پر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور کھلاڑیوں میں مناسب کھیل اور ایتھلیٹک طرز زندگی کو شامل کرنا چاہتے ہیں، تاکہ وہ ایج گروپ سے گریجویشن کرنے کے بعد پیشہ ورانہ کرکٹ میں چمکتے رہیں۔
"میں ایلیٹ غیر ملکی کوچز کی ٹیم کا پاکستان میں خیرمقدم کرتا ہوں اور ہم نوجوان کھلاڑیوں کی ڈیولپمنٹ کیلئے ان کوچز کا فائدہ اٹھانے کے منتظر ہیں، اور وہ اگلے چار ہفتوں کے دوران اپنے علم، تجربے اور بصیرت کو ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ شیئر کریں گے۔”