انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستانی ویمنز ٹیم کی 4 گھنٹے بھرپور پریکٹس

انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ٹیم کی 4 گھنٹے بھرپور پریکٹس

آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کوالالمپور میں موجود پاکستانی ویمنز انڈر 19 کی کھلاڑیوں نے 4 گھنٹے تک بھر پور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

کھلاڑیوں نے سلنگور ٹرف کلب گراؤنڈ میں ہیڈ کوچ محسن کمال کی نگرانی میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی عملی مشقیں کیں، اسسٹنٹ کوچ حنیف ملک، فیلڈنگ کوچ ناہیدہ خان، آور سٹرنتھنگ و کنڈیشننگ کوچ اسفند یار نے کھلاڑیوں کو ٹپس دیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم کل پیر کے روز پہلا پریکٹس میچ نائیجیریا کے خلاف کھیلے گی، پاکستان کا دوسرا پریکٹس میچ 15 جنوری کو آسٹریلیا کے ساتھ ہو گا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 18 جنوری سے 2 فروری تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم گروپ بی کا پہلا میچ 18 جنوری کو امریکاکے خلاف کھیلے گی،

پاکستانی ٹیم دوسرے میچ میں 20 جنوری کو انگلینڈ اور تیسرے میچ میں 22 جنوری کو آئرلینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

تعارف: News Editor