دبئی کیپیٹلز کی آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے لئے پیش قدمی

دبئی کیپیٹلز کی آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے لئے پیش قدمی

دبئی : دبئی کیپیٹلز کا مقصد آئی ایل ٹی 20 کے تیسرے سیزن میں بین الاقوامی فائر پاور، نوجوانوں کے جوش و خروش اور حکمت عملی کی گہرائی کے زبردست امتزاج کے ساتھ غلبہ حاصل کرنا ہے۔

فرنچائز نے اہم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو برقرار رکھا ہے اور اسٹریٹجک نئے نئی کھلاڑیوں کو فوقیت دی ہے جس میں بین ڈنک ، اسکاٹ کوگلین اور شرف الدین اشرف جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔

دبئی کیپیٹلز کے ہیڈ کوچ ہیمنگ بڈانی نے اگلے سیزن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سیزن میں ہم نے اپنے اسکواڈ میں جو توازن حاصل کیا ہے وہ غیر معمولی ہے۔

ہمارے بنیادی کھلاڑی ہمیں کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے ضروری گہرائی اور آل راؤنڈ کارکردگی مہیا کرتے ہیں ہماری تیاری سخت رہی ہے اور مجھے اعلیٰ سطح پر مقابلہ کرنے کی ٹیم کی صلاحیت پر اعتماد ہے.

“کپتان سکندر رضا نے اس مہم سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کے اس باصلاحیت گروپ کے ساتھ کھیلنا اعزاز کی بات ہے اور وہ پرجوش ہوں کہ ہم مل کر کیا حاصل کرسکتے ہیں۔

اسکواڈ میں پاور ہٹرز، تکنیکی طور پر مضبوط بلے بازوں اور ورسٹائل باؤلرز کا بہترین امتزاج موجود ہے۔ ہمارے پاس کئی میچ ونرز ہیں اور وہ خاص طور پر اس بات سے متاثر ہوں کہ ہماری تیاری کے مرحلے کے دوران ٹیم کے باہمی تعلقات کیسے ہیں۔

دبئی کیپیٹلز اپنے سیزن کا آغاز 11 اور 13 جنوری کو ایم آئی ایمریٹس کے خلاف چیلنجنگ مقابلوں کے ساتھ کرے گی، اس کے بعد وہ 17 جنوری کو شارجہ واریئرز سے مقابلہ کریں گے جو شارجہ میں ہوگا ۔

18 جنوری کو شارجہ میں گلف جائنٹس کا مقابلہ ہوگا جس کے بعد 20 جنوری کو دبئی میں ڈیزرٹ وائپرز کے خلاف اہم میچ کھیلا جائے گا

تعارف: News Editor