دیگر سپورٹس

پی او اے کے صدر عارف سعید کی قیادت میں اولمپک موومنٹ اور کھیلوں کی ترقی کیلئے اقدامات کریں گے ؛ فاطمہ لاکھانی

پی او اے کے صدر عارف سعید کی قیادت میں اولمپک موومنٹ اور کھیلوں کی ترقی کیلئے اقدامات کریں گے۔ فاطمہ لاکھانی

ایس او پی کی چیئرپرسن رونق لاکھانی کیجانب سے تقریب سے ماجد وسیم، تہمینہ آصف،ڈاکٹر فرحان عیسی کا خطاب

لاہور: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نومنتخب سینیئر وائس پریذیڈنٹ فاطمہ لاکھانی نے کہا ہے کہ پی او اے کے صدر عارف سعید کی قیادت میں پاکستان میں اولمپک موومنٹ،

ٹرانسپیرنسی اور میرٹ کوملحوظ خاطر رکھتے قومی کھیلوں کی ترقی و فروغ کیلئے اقدامات کریں گے ہماری ترجیح ملک میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں کوکھیلوں کے مساوی مواقع فراہم کرنا ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپیشل اولمپک پاکستان کی چیئرپرسن رونق اقبال لاکھانی کیجانب سے اپنے اور پی او اے کے نئے منتخب وائس پریذیڈنٹ میجر (ر) ماجد وسیم اور ایسوسی ایٹ سیکریٹری جنرل تہمینہ آصف کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کے صدر آصف عظیم، ایس وی پی ڈاکٹر فرحان عیسی عبداللہ، پاکستان ویمن سوئمنگ ایسوسی ایشن کی صدر یاسمین احمد، وینا مسعود، وسیم ہاشمی، کومبیکس اسپورٹس کے جنرل مینیجر زبیر ماچا،

ایس ایف پی کی چیئرپرسن یاسمین حیدر، سندھ سوئمنگ ایسوسی ایشن کے صدر کرنل (ر) سعید احمد خان ،محمد زیشان مرچنٹ،عائشہ لینا ودیگر بھی موجود تھے

فاطمہ لاکھانی کا مزیدکہنا تھا کہ میرٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو مواقع دینے سے ہی مثبت نتائج کا حصول ممکن ہے اس وقار تقریب کے انعقاد پر رونق لاکھانی اور آصف عظیم کا شکریہ ادا کرتی ہوں

پی او اے کے وائس پریذیڈنٹ میجر (ر) ماجد وسیم کاکہنا تھا کہ صدر پی او اے عارف سعید نے تمام فیڈریشنز کو ابتدائی 100 دنوں اور ایک سال کیلئے ایک مثبت پلان تیار کرنے کی ہدایت دیں ہیں

ہمیں امید ہے کہ اس پر عمل درآمد سے بہتر نتائج سامنے آئیں گے ایسوسی ایٹ سیکریٹری جنرل تہمینہ آصف نے کہا کہ ملک میں خواتین کھلاڑیوں کو ان کے بنیادی حقوق سے آگاہی کیلئے اقدانات ترجیح ہو گی

خواتین کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم فراہم کرنے اور انہیں عالمی معیار کے کھلاڑی بنانے کے لیے ہر سطح پر حوصلہ افزائی کریں گے ڈاکٹر فرحان عیسی کاکہنا تھا کہ کسی بھی کھیل کو پروان چڑھانے میں اسکول و کالجز نمایاں اور کلیدی کردار ادا کرتے ہیں

تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دے کر نئے ٹیلنٹ کی دریافت ممکن ہے تقریب کی میزبان رونق لاکھانی نے پی او اے کے صدر عارف سعید اور سیکریٹری جنرل محمد خالد محمود سمیت تمام منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے

ہوئے کہا کہ کھیلوں میں پاکستان کے کھوئے ہوئے مقام کو دوبارہ حاصل کرنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو باہمی اشتراک اور ایک مربوط پالیسی کے تحت ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونا ہو گا

ہمارے لئے پاکستان کانام اور وطن عزیز کی عزت سب سے پہلے ہے تقریب سے آصف عظیم، ڈاکٹر فرحان عیسی اور وینا مسعودنے بھی خطاب کیا

اس موقع پر مہمانوں کو اسپیشل اولمپک پاکستان، کومبیکس اسپورٹس اورسافٹ بال فیڈریشن پاکستان کیجانب سے سوینیئر اورتحائف پیش کئے گئے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!