اسلام آباد نے آغا شوکت علی ون ڈے بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
فائنل میں کے پی کے کو شکست، سلطان شاہ اور سلمان چوہدری نے انعامات تقسیم کئے
اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ایک سنسی خیز مقابلے کے بعدخیبرپخونخواہ کو 2 وکٹوں سے شکست دیکر آغا شوکت علی ون ڈے بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
پی اے ایف فیصل بیس کراچی کے کرکٹ گراؤنڈ کھیلے گئے فائنل میں اسلام آباد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا کے پی کے نے مقررہ 40 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 359 رنز بنائے
محمد راشد نے صرف 69 گیندوں پر شاندار 93 رنز اسکور کئے اکمل حیات نے 35 گیندوں پر ناقابل شکست 63 رنز بنائے اسلام آباد کیجانب سے کپتان مطیع اللہ نے 4 اور محمدکاشف نے 2 وکٹیں حاصل کیں
جواب میں اسلام آباد نے کامیابی سے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 38.5 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 360 رنز بنائے معین اسلم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 74 گیندوں پر 105 رنز بنائے
مطیع اللہ نے 50 گیندوں پر 63 رنزاور انیس جاوید نے 36 گیندوں پر 51 رنز بنائے کے پی کے کیجانب سے ادریس سلیم نے 3 اور محسن خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں
تقسیم انعامات کی تقریب میں صدر ورلڈ بلائنڈ کرکٹ لمیٹڈ اور پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے پاکستان ائر فورس کے اسکوارڈرن لیڈر سلمان چوہدری کے ہمراہ کھلاڑیوں میں ٹرافیز اور سوینیئرز تقسیم کئے
فائنل کے مین آف دی میچ مطیع اللہ،پلیئر آف دی ٹورنامنٹ• B1: ظفر اقبال (سندھ)• B2: نثار علی (پنجاب)• B3: مطیع اللہ (اسلام آباد) اور بہترین وکٹ کیپر احتشام الحق (کے پی کے) قرار پائے
اس موقع پر طارق گجر (اسپورٹس منیجر، این ای ڈی یونیورسٹی)سلمان طارق بخاری (ڈائریکٹر مارکیٹنگ، پی بی سی سی) نصر اللہ شاہوانی سلمان الٰہی صد کراچی کرکٹ کلب فار دی بلائنڈ اور نارائن حمیرجنرل سیکرٹری کے سی سی بی بھی موجودتھے۔