پی ڈی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ ; پاکستان کو 109 رنز سے شکست

پی ڈی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت نے پاکستان کو 109 رنز سے شکست دے دی۔

کولمبو: پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ٹیم اتوار کو سری لنکا کے بی او آئی کرکٹ گراؤنڈ میں چار ملکی پی ڈی چیپینز ٹرافی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے اپنے میچ میں انڈیا ڈس ایبلٹی کرکٹ ٹیم سے 109 رنز کے بڑے مارجن سے ہار گئی۔

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے جب کہ نکھل منہاس نے 47 گیندوں پر تین چوکے اور 3 چھکے کر 59 رنز بنائے،

وکرانت کینی نے 23 گیندوں پر 37 رنز دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے کنال پھنسے نے 31 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔

چار چوکوں چوکے لگائے۔ واکف شاہ نے 22 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں، عبداللہ اعجاز نے ایک وکٹ 26 اور مومن خان نے ایک وکٹ33 رنز دے کر حاصل کئ۔

161 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 12.2 اوورز میں صرف 51 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ عبدالخالق 11 گیندوں پر 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کپتان عبداللہ اعجاز نے 6 گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے 11 رنز بنائے۔

ماجد نے 24 کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں، جتیندر اور نریندر نے بالترتیب 5 اور 6 رنز دے کر دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

تعارف: News Editor