پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت اسٹرائیک فورس کیمپ کا آغاز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت اسٹرائیک فورس کیمپ کا آغاز۔

اس کیمپ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ کھلاڑیوں کا رسپانس بہت اچھا ہے ۔ ہیڈ کوچ عبدالرزاق۔

آج چار گھنٹے کا سیشن بہت مفید رہا۔ عبدالرزاق۔

ایکسٹرا کور کے لیے بیٹ کی موومنٹ اور فٹ موومنٹ کیا ہونی چاہیے اور باڈی کا توازن کیا ہونا چاہیے یہ باتیں انہیں بتائی گئی ہیں۔ سب سے اہم نکتہ جو بتایا گیا ہے وہ بازو کا مضبوط ہونا ہے ، اس کی ایکسرسائز کرائی جارہی ہیں۔

ہفتے بھر کی ٹریننگ کے بعد ان کھلاڑیوں کو میچز میں کھلایا جائے گا جس سے ہمیں پتہ چلے گا کہ ٹی ٹوئنٹی کے اچھے کھلاڑی کونسے ہیں ایک نارمل کیمپ ہوتا ہے ، یہ کیمپ مختلف ہے جس میں پاور ہٹنگ پر توجہ دی جارہی ہے۔

جن ایریاز میں بولرز کو وکٹیں ملتی ہیں اور بیٹرز وہاں کھیلنا پسند نہیں کرتے اور وکٹیں گنوادیتے ہیں ، ہم ان ایریاز پر بھی کام کررہے ہیں کہ بیٹرز وہاں بھی کامیاب ہوسکیں۔

اس کیمپ میں یارکر گیند پر بھی کام کریں گے کہ بیٹر کس طرح اسے امپرووائز کرسکتا ہے۔

تعارف: News Editor