(ابراہیم گل زبردست شارٹ کھیلتے ہوئے)
ابو بکر طلحہ اور نبیل کی ملت ٹریکٹرز جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی
لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ):
پنجاب ٹینس اکیڈمی باغِ جناح لاہور میں جاری ملت ٹریکٹرز جونیئر نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 2025 میں مختلف کیٹیگریز کے مقابلے زبردست جوش و خروش کے ساتھ جاری ہیں۔
بوائز انڈر-18 کوارٹر فائنل میں، ابو بکر طلحہ نے عبدالرحمٰن کو 6-0، 6-0 سے شکست دے کر اپنی مکمل برتری ثابت کی، جبکہ نبیل قیوم نے محمد یحییٰ کو 6-3، 6-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
حسنین علی رضوان نے حیدر علی رضوان کو 6-3، 6-3 سے ہرایا، جبکہ محمد سالار نے امیر مزاری کو 6-3، 6-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
ڈبلز مقابلوں میں، ابو بکر طلحہ اور امیر مزاری کی جوڑی نے نبیل قیوم اور محمد یحییٰ کو 6-2، 6-3 سے شکست دی، جبکہ حیدر علی رضوان اور حسنین علی رضوان نے حمزہ علی رضوان اور عمر جواد کو 6-3، 6-1 سے شکست دی۔
گرلز انڈر-14 کیٹیگری میں، رانیا ملک نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہرین عمر کو 4-2، 4-0 سے شکست دی، جبکہ شاہنور عمر نے ایک دلچسپ مقابلے میں عیشہ ربی کو 2-4، 4-0، 4-2 سے ہرایا۔
بوائز انڈر-14 پری کوارٹر فائنل میں، اوہدِ مصطفیٰ اور علی حسنین نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے میچز بآسانی جیت لیے۔ اسی طرح بوائز انڈر-12 کیٹیگری میں، محمد ابراہیم حسین گل، محمد تراب بھٹی اور محمد معاذ نے شاندار فتح حاصل کی۔
گرلز انڈر-12 مقابلوں میں، ایمن شہباز اور شاہنور عمر نے اپنے کوارٹر فائنل میچز سیدھے سیٹ میں جیتے۔ بوائز/گرلز انڈر-10 کوارٹر فائنل میں، احسن باری اور مصطفیٰ ضیاء نے اپنی عمدہ کارکردگی سے میدان مارا۔