بحر یہ کالج کارساز نے بے نظیر بھٹو شہید گرلز (ایس ایس بی کپ) باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا
کنزہ علی کو گر لزآف دی ٹورنامنٹ،رحیمہ کو گرلز آف دی میچ قرار دیا گیا،نصرت افضل نے انعامات تقسیم کئے
کراچی ؛ سندھ حکومت کے سیکریڑی کھیل عبدالعلیم لا شاری کی زیر سر پرستی اور محکمہ کھیل و نوجوانان امور کے سیکشن آفیسراے اے ڈی گو پانگ اور ڈی ایس اوساوتھ فرید علی کی زیر نگرانی محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدایس ایس بی
کپ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل انٹر نیشنل عبد الناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر کر اچی کی معروف ٹیم بحریہ کالج کارساز نے بلا سٹک بالز کو 6-10 پوائنٹس سے شکست دیکر جیت لیا،
ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی کنزہ علی اور فائنل کی بہترین کھلاڑی رحیمہ عرفان کو قرار دیا گیا، اس موقع پر بحریہ کالج کی DPE اور کے بی اے کی نائب صدر نصرت افضل نے محکمہ کھیل ونوجوانان امور حکومت سندھ کی جانب سے انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر زعیمہ خاتون، طلعت ادریس اور دیگر موجود تھے،
فائنل میں ونر ٹیم کی جانب سے رحیمہ عرفان نے 6 رومیشہ اور کنزہ علی نے 2.2 پوائنٹس جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے فاطمہ ادریس نے 4 اور عمیمہ بیگ نے 2 پوائنٹس اسکور کئے،
فائنل میں روساٹرنر،کشور کماری، نورجہاں، مناہیل خان اور عائشہ خان نے ریفریز اور ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئے، درین اثناء ٹورنامنٹ کی آرگنا ئزنگ کمیٹی کی چیئرپرسن بیگم اسماعلی شاہ نے محکمہ کھیل سندھ کے سیکریٹری عبد العلیم لاشاری،
سیکشن آ فیسراے ڈی گوپانگ اور ڈی ایس او ساو تھ فرید علی کا ٹورنامنٹ آرگنا ئزکرنے پر تہہ دل سے اظہار تشکر کیا اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ گرلز باسکٹ بال کے فروغ میں محکمہ کھیل حکومت سندھ بھر پور کر دار ادا کرتا رہے گا۔