پہلا ٹیسٹ: پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیموں کے ملتان میں ڈیرے ؛ بھرپور پریکٹس

پاکستان ٹیسٹ سکواڈ نے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا۔

پہلے روزتمام 15 کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی کھلاڑیوں نے ملتان سٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کی اور تمام 15 کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔۔

جن میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، امام الحق، کامران غلام، کاشف علی، خرم شہزاد، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ)، نعمان علی، روحیل نذیر، ساجد خان، سلمان آغانے بیٹنگ، بالنگ اور ڈرل پریکٹس کی

دونوں ٹیمیں آج بدھ صبح دس بجے سے ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

ملتان کرکٹ سٹیڈیم میںپچ کی تیاری کیلئے خیمے نصب کئے گئے ہیں تاکہ پچ کو موسمیاتی صورتحال سے بچایا جاسکے۔ پچ کو دھوپ لگائی جاتی ہے لیکن سرد موسم کی وجہ سے مصنوعی گرمائش پہنچائی جا رہی ہے۔

اندر ہیٹر چل رہے ہیں۔ بڑے بڑے پنکھے چلائے جا رہے ہیں اور دن رات پچ کو خشک کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ گراس فیلڈ پر اوس کی وجہ سے بڑے گہرے نشانات ہیں۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کامران عامر خان نے اس حوالے سے وی وی آئی پی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو خصوصی بریفنگ دی اور سکیورٹی کیلئے استعمال ہونے والی گاڑیوں کا معائنہ کیا۔

انہوؑں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔ میچ کے دوران وی وی آئی پی اور کھلاڑیوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے

اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام اہلکاروں کو تیار رہنا چاہئے ۔سٹیڈیم کے اطراف میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کے نظام کو مزید فعال بنایا گیا ہے۔

تعارف: News Editor