گلف جائنٹس کا یواے ای کی معروف کرکٹ اکیڈیمز کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان

گلف جائنٹس کا یواے ای کی معروف کرکٹ اکیڈیمز کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان

دبئی ; اڈانی اسپورٹس لائن کی ملکیتی گلف جائنٹس نے دبئی کے کرکٹ کے دو تربیتی مراکز سوانٹن کرکٹ اکیڈمی اور

اسمیشنگ پوائنٹ اسپورٹس اکیڈمی (ایس پی ایس اے) کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب اڈانی اسپورٹس لائن نے مشرق وسطی میں کرکٹ اکیڈمیوں کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

اس شراکت داری سے اڈانی اسپورٹس لائن کا مقصد اکیڈمیوں میں تربیت یافتہ کھلاڑیوں، ان کے اہل خانہ،کوچز اور دیگر کرکٹ شائقین کے ساتھ مل کر خطے میں گلف جائنٹس کی موجودگی کو مضبوط بنانا ہے۔

اس تعاون میں خصوصی برانڈنگ اور شائقین کی مصروفیت کی سرگرمیاں، کھلاڑیوں کے دورے شامل ہوں گے، اور ہونہار کھلاڑیوں کو نیٹ پلیئرز کی حیثیت سے گلف جائنٹس کے پریکٹس سیشنز میں حصہ لینے کے مواقع پیدا ہوں گے۔

آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کا حصہ رہنے والے گلف جائنٹس کے کھلاڑیوں نے حال ہی میں اکیڈمز کا دورہ کیا اور بچوں سے بات چیت کی۔ انگلش وکٹ کیپر بلے باز اولی رابنسن اور ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے ایس پی ایس اے کا دورہ کیا

جبکہ نمیبیا کے آل راؤنڈر گیرہارڈ ایراسمس اور کوچ اوٹس گبسن نے سوانٹنز کرکٹ اکیڈمی میں وقت گزارا۔ جلد ہی اڈانی اسپورٹس لائن "لٹل جائنٹس” کے نام سے ایک ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے گی اور متحدہ عرب امارات کے کئی اسکول اس میں حصہ لیں گے۔

تعارف: News Editor