پی ڈی چیمپئنز ٹرافی میں انڈیا پی ڈی نے پاکستان پی ڈی کو 5 وکٹوں سے دوسری شکست ہوگئ۔
کولمبو: سری لنکا کے دارلخلافہ کولمبو میں منعقدہ پی ڈی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان پی ڈی کو انڈیا پی ڈی کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے مسلسل دوسری شکست ہوگئ
بی اوآئی کرکٹ گراؤنڈ پر پاکستان کے کپتان عبداللہ اعجاز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جبکہ پاکستان پی ڈی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 138 رنز بنائے
وکٹ کیپر اوپننگ بیٹر سیف اللہ نے عمدہ نصف سینچری 58 رنز 51 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائی محمد نعمان نے ناقابل شکست 45 رنز 43 گیندوں کا سامنا کیا اور 3 چوکے اور ایک چھکا لگایا، غلام محمد نے 13 رنز میں 3 چوکوں لگائے
جتھندرا وی این وی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 25 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور نریندرا منگور نے ایک وکٹ 26 رنز ایک وکٹ لی۔ 139 رنز کا ہدف انڈیا پی ڈی نے ،18 اورز میں 5 کے نقصان پر 142 رنز بنا لئیے۔
انڈیا کے اوپنر بلے باز راجش کمار نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 52 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 76 رنز کی میچ وننگ اننگ کھیلی،
نکھل منہاس نے 17 رنز میں 2 چوکے لگائے جبکہ کپتان وکرانت کینی نے 12 رنز میں ایک چوکا لگایا۔ پاکستان پی ڈی کی جانب سے غلام محمد اور واقف شاہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے صر ف 15اور 23 رنز کے رنز کے عوض دودو کھلاڑیوں شکار کیا،
جبکہ محمد نعمان ایک وکٹ ،21 رنز کے بدلے سمیثی۔ انڈیا کے بلے باز راجش کمار کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔
بھارت اب تک 4 میچ کھیل چکا ہے اور تمام 4 میچ جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، انگلینڈ کے 4 میچوں میں سے 3 جیت کے ساتھ 6 پوائنٹس ہیں، پاکستان کے 4 میچوں میں سے 1 جیت کے ساتھ 2 پوائنٹس ہیں،