شایان آفریدی نے آئی ٹی ایف ایشیا 14اور انڈر ڈیویلپمنٹ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

شایان آفریدی آئی ٹی ایف ایشیا 14 اور انڈر ڈیویلپمنٹ چیمپئن شپ کے فاتح

پاکستان کے شایان آفریدی نے آئی ٹی ایف ایشیا 14اور انڈر ڈیویلپمنٹ چیمپئن شپ 2025 جیت لی۔

شایان آفریدی نے کولمبو سری لنکا میں منعقدہ آئی ٹی ایف ایشیا 14 اور انڈر ڈیولپمنٹ چیمپئن شپ 2025 ویک-1 ریجنل کوالیفائنگ ایونٹ برائے ساؤتھ ایسٹ اینڈ ایسٹ ایشیا میں فتح حاصل کی۔

فائنل میں شایان نے ٹورنامنٹ کے سیکنڈ سیڈ، سنگاپور کے پاک نکولس منگ این کو 6-3، 6-7(3) 6-4 کے سکور کے ساتھ شکست دے کر ویک-1 کے لیے چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

تعارف: News Editor