پاکستان پیڈل فیڈریشن انٹرنینشل پیڈل فیڈریشن سے منسلک ہوگئی
۔۔پاکستان پیڈل فیڈریشن کی جانب سے کراچی میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
ورکشاپ میں پاکستان پیڈل فیڈریشن کےآفیشلز اور پلیئرزنے شرکت کی
پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر نے ورکشاپ سے ویڈیولنک کے ذریعے گفتگو میں کہا پیڈل فیڈریشن انٹرنیشنل فیڈریشن سےمنسلک ہونےوالی ملک کی واحد فیڈریشن ہے ہم پیڈل کی فروغ کےلیے مکمل تعاون کریں گے ۔۔۔
فیڈریشن کے سینئر نائب صدر مدثر آرائیں نے ورکشاپ میں فیڈریشن کے منتخب ارکان،اسٹرکچر،گیم کےقوانین کے حوالے سے شرکا کو بریفنگ دی ۔۔
مدثر آرائیں نے کلب کی رجسٹریشن اور رواں سال ہونے والے نیشنل اور انٹرنیشنل کلینڈر کا بھی اعلان کردیا ۔۔۔نیشنل پیڈل چیمپئن شپ 11 سے 16 مارچ تک منعقد ہوگی ۔۔جب کہ ایشین چیمپئن شپ میں بھی پاکستان مینز اور ویمنز ٹیم بھیجنےکا اعلان کردیا گیا۔۔۔
سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے ورکشاپ سے خطاب میں کہا کہ پاکستان پیڈل فیڈریشن کا قیام خوش آئند ہے انہوں نے پہلی بار کسی فیڈریشن کی اتنی منظم ورکشاپ دیکھی ہے۔۔۔
بریفنگ سے اندازہ ہوا کہ پاکستان پیڈل فیڈریشن نےکھیل کی فروغ کےلیےبہترین ہوم ورک کررکھا ہے ۔۔پاکستان پیڈل فیڈریشن کی منتخب کابینہ میں نائب صدر محمد ریاض ،جنرل سیکریٹری قرة العین ،فائنینس سیکریٹری کریما بانو،
ڈائیریکٹر ایڈمن یمنا ملک ،ڈائیریکٹر رولزریحان الدین،ڈائیریکٹر میڈیا رانا تنویر اور ڈائیریکٹر لیگل آفیئرز محمد سلیم شامل ہیں ۔۔ورکشاپ کےاختتام پر شرکا میں سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔۔