ویمن انڈر 19ورلڈ کپ: 3میچز کے فیصلے ، 3بارش سے متاثر

آئی سی سی ویمن انڈر 19 ورلڈ کپ ملائیشیا میں شروع ہوگیا۔

پہلے روز 6 میں سے تین میچز کے فیصلے ہوئے جبکہ 3 میچز بارش کے سبب نہ ہوسکے ۔۔

جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان شیڈولڈ میچ بھی شامل تھا۔بارش کے سبب نامکمل اور منسوخ ہونے والے میچوں میں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا۔

آئرلینڈ اور انگلینڈ کے درمیا ن کھیلے گئے میچ کے دوران پچ پر ایک چھوٹا سا سانپ بھی نکل آیا، جسے انگلش بیٹر نے اپنے بیٹ سے بھگایا ،بعدازاں بارش کے باعث میچ منسوخ ہوگیا۔

ایونٹ کے پہلے روز بانگی میں آسٹریلیا نے سکاٹ لینڈ کو 9 وکٹ سے مات دی۔سکاٹ لینڈ کی ٹیم 48 رنز پر آؤٹ ہوئی، آسٹریلیا نے ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بانگی میں ہی کھیلے گئے ایک اور میچ میں بنگلہ دیش نے نیپال کو 5وکٹ سے مات دی۔کُوچنگ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 22رنز سے ہرادیا۔

جوہر بارو میں تیز بارش کی وجہ سے پاکستان اور امریکا کے درمیان میچ منسوخ کردیا گیا، انگلینڈ اور آئرلینڈ کا میچ بھی مکمل نہ ہوسکا، انگلینڈ نے 7 وکٹ پر 144 رنز بنائے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ نے 2 وکٹ پر28 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی،

جس کی وجہ سے میچ کو ختم کرنا پڑا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔اس میچ میں ا نگلینڈ کی بیٹنگ کے دوران پچ پر ایک چھوٹا سا سانپ بھی نکل آیا

جسے انگلش بیٹر نے اپنے بیٹ سے بھگایا۔کُوچنگ میں نائیجریا اور سموا انڈر 19 ویمن کا میچ بھی بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔

تعارف: News Editor