آئی سی سی آفیشلز کے وفد کا قذافی سٹیڈیم لاھور کا دورہ
آئی سی سی آفیشلز کے وفد نےقذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا، ذرائع کے مطابق گراونڈ کے ساتھ پی سی بی دفاتر اور کھلاڑیوں کے بلاک کا بھی معائنہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے ڈائریکٹر انفراسٹرکچر جواد احمد قاضی نے آئی سی سی حکام کو اپ گریڈیشن پر بریفنگ دی،قاضی جواد نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن کا کام تیس جنوری تک مکمل ہوجائے گا۔
جواد قاضی کی وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ایونٹ سے پہلے تمام مکمل کر لیا جائے گا، آئی سی سی وفد نے اپ گریڈیشن کے کام پر اطمینان کااظہار کیا،
آئی سی سی حکام میں جنرل مینجر کرکٹ افئیرز آئی سی سی وسیم خان بھی شامل تھے، آئی سی سی کی ایونٹ اور لاجسٹک کے سارہ ایڈگر اور عون زیدی بھی موجود تھے