ماہنامہ اسپورٹس آبزرور کی 25ویں سالگرہ (سلور جوبلی) سلیبریشن اور ایوارڈ تقریب

ماہنامہ اسپورٹس آبزرور کی 25ویں سالگرہ (سلور جوبلی) سلیبریشن اور ایوارڈ تقریب

پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید عباسی مہمان خصوصی تھے،

میگزین کے نمائندگان سمیت دیگر میڈیا پرسنز کو بھی ایوارڈ دیے گئے

کراچی (نمائندہ خصوصی):

پاکستان میں کھیلوں اور بالخصوص مارشل آرٹس کے ممتاز جریدے ماہنامہ اسپورٹس آبزرور نے اپنی مسلسل اشاعت کے پچیس سال کامیابی کے ساتھ مکمل کرلئے۔

میگزین کی سلور جوبلی تقریب اور ایوارڈ سرمنی نیشنل کالج کراچی کے سرسید ھال میں منعقد ہوئی جس میں میگزین کے نمائندگان سمیت مختلف میڈیا پرسنز اور دیگر کھیلوں کے آفیشلز اور ماسٹرز کو بھی کو بھی یادگاری شیلڈز اور ایوارڈز دیے گئے۔

تقریب کے مہمان خصوصی نیشنل کالج کراچی کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید عباسی تھے جبکہ پاکستان ورکرز ایمیچر اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری پروفیسر سید سخاوت علی، کمشنر کراچی کے اسپورٹس ڈائریکٹر غلام محمد خان، نیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی پاکستان کے سیکریٹری راجہ غضنفر،

اسپورٹس پروموٹر سعید عالم، نیشنل کالج کراچی کی ڈی پی ای محترمہ سعیدہ افتخار، گینیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر محمد راشد نسیم، اسکیٹنگ کی ایشین گولڈ میڈلسٹ مس سمیرہ اور معروف سماجی شخصیت سلیم خمیسانی بھی خصوصی طور پر تقریب میں موجود تھے۔

اسپورٹس آبزرور کے ایڈیٹر اور تقریب کے ہوسٹ شہزاد احمد نے میگزین کے 1999 سے 2025 تک کے طویل سفر اور کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ دی۔ مہمان خصوصی پروفیسر جاوید عباسی، پروفیسر (ر) سید سخاوت علی، گرینڈماسٹر ظہور بیگ رحمانی، غلام محمد خان اور دیگر نے بھی اس موقعے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

بعد ازاں مہمان خصوصی نے مہمان ماسٹرز، گرینڈ ماسٹرز اور اسپورٹس پرسنز کو شیلڈز اور ایوارڈ دئے۔ ایکسیلینس ایوارڈ 2024-25 حاصل کرنے والوں میں اسپورٹس آبزرورسے محمد آصف، خشار مہک، سید ناصر علی، محمد انوراور محمد سعید (کراچی)، محمد فیصل خان (حیدرآباد)، فرید احمد شیخ (سکھر)

جبکہ دیگر میڈیا پرسنز میں سندھ پولیس ایف ایم 88.6 کے مقصود احمد، 92 نیوز اور ایس ٹی ایس کے سینیئر رپورٹر ریحان اکرم،میڈیا کونسل سندھ کے سیکریٹری سلمان قادر اور جوائنٹ سیکریٹری وسیم مٖغل، سٹی پریس کلب کے زبیر فیروز، حیدرآباد کے عامر کفایت اور اقبال ٹائگر شامل تھے

جبکہ مختلف مارشل آرٹ ماسٹرز میں گرینڈماسٹر ظہور بیگ رحمانی (پاک فن) شیہان جاوید علی (گوجوریو)، سینڈی عبدالرحیم (جوڈو)، سید مظہر حسین شاہ (کوریش)،

شیہان کلیم اللہ خان (کیوکوشن)، سی فو سید سلمان جعفری (ووشو) اور اعجاز احمد قریشی (شوٹنگ بال) کو خصوصی شیلڈز اور ایوارڈز جبکہ تمام مہمانان گرامی شخصیات کو یادگاری شیلڈز اور سونیئرز پیش کئے گئے۔

تقریب کے اختتام پر اسپورٹس آبزرور کی پچیسویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، تمام مہمان شرکاء نے میگزین کے ایڈیٹر شہزاد احمد اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقعے پر صدارتی ایوارڈ یافتہ مارشل آرٹ کے گرینڈماسٹر محمد اشرف طائی جو ان دنوں سخت علیل ہیں، انکی صحتیابی کے لئے دعا کی گئی۔

تعارف: News Editor