ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر کی پی او اے کی ایسوی ایٹ سیکریٹری جنرل تہمینہ آصف سے ملاقات

خواتین کھلاڑیوں کو اسپورٹس انفراسٹرکچر کی فراہمی کیلئے پی او اے سے تعاون کریں گے۔ سلطان شاہ

ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر کی پی او اے کی ایسوی ایٹ سیکریٹری جنرل تہمینہ آصف سے ملاقات

کراچی۔ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر اور پاکستان بلائنڈ کرکٹ کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کہا ہے کہ کھیل کے میدان سے آنے والی ہراچھی خبر پاکستان میں کھیل کی ترقی اور فروغ میں بہت معاون ثابت ہوتی ہے

انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کیلئے اعزازات جیتنے والے کھلاڑیوں کی حکومتی اور پرائیوٹ اداروں کیجانب سے حوصلہ افزائی سے مستقبل میں مزید بہترین نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ایسوسی ایٹ سیکریٹری جنرل تہمینہ آصف سے سافٹ بال ہاؤس میں ملاقات کے موقع پر کیا

پی او اے کی انفرادی ممبر سید وسیم ہاشمی، ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ڈائریکٹرٹیکنیکل محمد طاہر بٹ، سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے صدر آصف عظیم اور اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے صدر بلال ستی بھی اس موقع پر موجود تھے

چیئرمین پی بی سی سی سید سلطان شاہ نے تہمینہ آصف کوپاکستان اولمپک کی بلا مقابلہ ایسوسی ایٹ سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صلاحیتوں کے اعتبار سے پاکستانی خواتین کسی طور بھی مردوں سے پیچھے نہیں ہیں

جس کی واضح مثال پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات میں سینیئر نائب صدر فاطمہ لاکھانی، نائب صدور عشرت اشرف،عندلیب سندھو، ایسوسی ایٹ سیکریٹری جنرل تہمینہ آصف اور ایگزیکٹیر ممبران میں سمیرا ستار،

ثناء علی اور آمنہ تنویر کی اہم عہدوں پر تقرری ہے خواتین کھلاڑیوں کو اسپورٹسانفراسٹرکچر کی فراہمی کیلئے پی او اے سے تعاون کریں گے سیدسلطان شاہ کا مزیدکہنا تھا کہ پاکستان کو اس سال ویمنز ٹی ٹوینٹی بلائنڈکرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کرنا ہے

قو می ویمن ٹیم کی تشکیل کے سلسلے میں اگلے ماہ 19 تا 24 فروری اسلام آباد میں بلائنڈ خواتین کھلاڑیوں کی نیشنل چیمپئین شپ کاانعقاد کیا جارہا ہے

جبکہ رواں سال اپریل میں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کادورہ آسٹریلیا بھی متوقع ہے پی او اے کی ایسوسی ایٹ سیکریٹری جنرل تہمینہ آصف کاکہنا تھا کہ ٹی ٹوینٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ جیت کر عالمی سطح پر ملک کاپرچم سربلند کرنے والے کھلاڑی ہمارا فخر ہیں

انٹرنیشنل ایونٹس میں میڈلزجیتنا کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے بہت معاون ثابت ہوتا ہے مجھے امید ہے کہ خداداد صلاحیتوں کی حامل ہماری خواتین بلائنڈ کرکٹرز بھی اپنی پرفارمنس سے بلائنڈ کرکٹ کی دنیا میں اپنا اور پاکستان کا مقام بلند کریں گی

سید سلطان شاہ نے انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت بلائنڈ کھلاڑیوں کی خدمت کا جو بیڑا اٹھایا ہے وہ سب کیلئے ایک مثال ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ورلڈ چیمپئین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے سلسلے کو جاری رکھا جائے

اس موقع پر وسیم ہاشمی اور تہمینہ آصف نے سافٹ بال فیڈریشن اور کومبیکس اسپورٹس کیجانب سے سید سلطان شاہ کو سوینیئر اور تحائف پیش کئے

تعارف: News Editor