پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : سعد خان اور محمد شہزاد کی سنچریاں ،حسیب الرحمن کی چھ وکٹیں

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : سعد خان اور محمد شہزاد کی سنچریاں

حسیب الرحمن کی چھ وکٹیں

کراچی 20 جنوری ۔

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے پہلے دن کی خاص بات ایس این جی پی ایل کے سعد خان اور پی ٹی وی کے محمد شہزاد کی سنچریاں اور غنی گلاس کے حسیب الرحمن کی چھ وکٹوں کی عمدہ کارکردگی تھی۔

یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ہائر ایجوکیشن کی ٹیم غنی گلاس کے خلاف پہلی اننگز میں 140 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محسن خان نے 55 رنز بنائے۔

حسیب الرحمن نے 48 رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کیں۔

کھیل ختم ہونے پر غنی گلاس نے اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 179 رنز بنائے تھے۔ شرجیل خان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 83 گیندوں پر 11چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے75 رنز اسکور کیے۔

محمد عزب نے 51 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔

کے سی سی اے اسٹیڈیم میں اوجی ڈی سی ایل نے واپڈا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 265 رنز بنائے تھے۔ سردار حسن رضا نے81 رنز اسکور کیے۔ عبدالرحمن مزمل نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسٹیٹ بینک گراؤنڈ میں پی ٹی وی کی ٹیم کے آر ایل کے خلاف پہلی اننگز میں 335 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد شہزاد نے 13 چوکوں اور4 چھکوں کی مدد سے 129 رنز اسکور کیے۔تیمور خان نے52 رنز کی اننگز کھیلی۔

روحان قادری ۔احمد بشیر اور ارشداللہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

کے آر ایل نے کھیل ختم ہونے پر ایک وکٹ پر 3 رنز بنائے تھے۔

این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں ایس این جی پی ایل کی ٹیم اسٹیٹ بینک کے خلاف پہلی اننگز میں 242 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
ایس این جی پی ایل کا آغاز خاصا مایوس کن تھا اور پہلے تین بیٹرز عابدعلی۔ شاہ زیب خان اور عمیر بن یوسف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے تھے اور جب اس کی پانچویں وکٹ گری تو مجموعی اسکور صرف27 رنز تھا۔

سعد خان اور عرفات منہاس نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 120 رنز کا اضافہ کیا۔ سعد خان نے 14 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے117 رنز اسکور کیے۔عرفات منہاس نے 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے71 رنز کی اننگز کھیلی۔

کاشف بھٹی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹیٹ بینک نے کھیل ختم ہونے پر 2 وکٹوں پر 71 رنز بنائے تھے۔ عمران بٹ 49 اور عمرامین 16رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

تعارف: News Editor