پشاور ٹیبل ٹینس کپ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے
اویس جمشید، امہ خلیمہ ، عبداﷲ جان اور تاج مینہ نے ٹائٹل اپنے نام کرلئے، ڈپٹی کمشنر پشاور نے انعامات تقسیم کئے
اسی طرح خصوصی افراد کی دو مختلف کیٹگریز میں عبداﷲ جان نے عامر کو 3-1 سے شکست دی جبکہ خواتین کیٹگریز میں تاج مینہ نے ماہ واہ گلشاد کو تین صفر سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو صحت مند اور فعال بنانے کے لیے کھیلوں کو فروغ دینا بے حد ضروری ہے۔۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مستقبل میں بھی کھیلوں کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کرے گی تاکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے زیادہ مواقع مل سکیں۔
ڈپٹی کمشنر پشاور نے ریجنل سپورٹس آفیسر کاشف فرحان کی کھیلوں کے فروغ میں خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔