آئی سی سی ویمنز انڈر19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان نے ساموآ کو 52 رنز سے ہرادیا
ساموآ انڈر 19 جواب میں 18.5 اوورز میں 84 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
آئی سی سی ویمنز انڈر19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان نے ساموآ کو 52 رنز سے ہرادیا۔
ساموآ انڈر 19 جواب میں 18.5 اوورز میں 84 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
جوہور ( ملائشیا ) 24 جنوری ۔ نوازگوھر
آئی سی سی ویمنز انڈر19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پلے آف میچ میں پاکستان انڈر 19 نے ساموآ انڈر 19 کو 52 رنز سے شکست دے دی۔
اس میچ کی خاص بات ہانیہ احمر کی عمدہ بولنگ تھی جنہوں نے17 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں سپر سکس مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو پائیں۔
ساموآ کی ٹیم پہلی مرتبہ آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لے رہی ہے۔
جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں ساموآ انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پاکستان انڈر 19 کو بیٹنگ دی جس نے20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 136 رنز بنائے۔
پاکستان کی اننگز میں ماہم انیس نے تین چوکوں کی مدد سے 28 رنز اسکور کیے۔فاطمہ خان نے ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے25 رنز کی اننگز کھیلی۔ نوراہ جیڈ سلینا نے20 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔
ساموآ کی ٹیم جواب میں 18.5 اوورز میں 84 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ویرا فیرن 19 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔
میڈیم فاسٹ بولر ہانیہ احمر سب سے کامیاب بولر رہیں انہوں نے 17 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
قرۃ العین اور فاطمہ خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔