آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ:ایمس کرکٹ کلب نے فائنل میں جگہ بنالی

پہلے سیمی فائنل میں شاہ تاج کلب کو شکست کا سامنا،ماجد اصغر نے پانچ وکٹیں حاصل کیں

آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ:ایمس کرکٹ کلب نے فائنل میں جگہ بنالی

پہلے سیمی فائنل میں شاہ تاج کلب کو شکست کا سامنا،ماجد اصغر نے پانچ وکٹیں حاصل کیں

حیدرآباد ؛ ایمس کرکٹ کلب نے آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ لیگ کے فائنل میں جگہ بنالی،پہلے سیمی فائنل میں شاہ تاج کلب کو68رنز سے شکست ہو گئی،

202رنز کے ہدف کے تعاقب میں شاہ تاج کلب کی مضبوط بیٹنگ لائن ناکام ہو گئی،سندھ ایگری کلچرل یونیورسٹی ٹنڈو جام گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل کے موقع پر چیئر مین یو سی 64دانش صابر قائم خانی مہمان خصوصی تھے،

وقفہ میں ان کادونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اورآفیشلز سے تعارف بھی کروایا گیا۔شاہ تاج کلب نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ایمس کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر201رنز اسکور کئے۔

اس کی جانب سے محب قریشی نے 39گیندوں پر ایک چھکے اور 6چوکوں کی مدد سے48،حارث خانزادہ نے ایک چھکے اور 6چوکوں کی مدد سے41جبکہ ابتسام شیخ نے پانچ چوکوں کی مدد سے28رنز اسکور کئے۔

شعبان بھٹو نے اور وقاص قریشی نے دو دو جبکہ کلیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں شاہ تاج کرکٹ کلب کی ٹیم19ویں اوورز میں 133رنز بنا سکی،زیشان نے2چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے21گیندوں پر42رنز اسکور کئے

اور ٹاپ اسکورر رہے،اویس قریشی نے20رنز بنائے۔فاتح ٹیم کی جانب سے ماجد اصغر نے 23رنز دے کر پانچ جبکہ ابتسام شیخ نے 36رنز دے کر تین اور اویس شیخ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ماجد اصغر مین آف دی میچ قرار دئیے گئے۔آرگنائزنگ سیکریٹری سید محمد ندیم کے مطابق سندھ کی اس منفرد آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ لیگ میں سندھ کی معروف آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں

جبکہ اس لیگ کے لئے محکمہ کھیل حکومت سندھ کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر امان اکبر اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹرعدنان تاج کا بھی تعاون شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!