لیکسن انویسمنٹ 10 ویں ایس او پی یونیفائڈ میراتھون کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
26 جنوری کو ہونے والی میراتھون کیلئے اسپیشل ایتھلیٹس میں جوش و خروش۔
لیکسن انویسمنٹ 10 ویں ایس او پی یونیفائڈمیراتھون کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
دس سالہ تقریبات میں شوبز اسٹارزہمایوں سعید، ثروت گیلانی کی شرکت
26 جنوری کو ہونے والی میراتھون کیلئے اسپیشل ایتھلیٹس میں جوش و خروش۔
کراچی۔ اسپیشل اولمپک پاکستان کے زیراہتمام اور گورنر سندھ کے تعاون سے 26 جنوری کو ہونے والی لیکسن انویسمنٹ10 ویں ایس او پی یونیفائڈمیراتھون کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
اس ضمن میں رجسٹریشن کے لئے بنائے گئے کیمپ آفس میں اسپیشل ایتھلیٹس سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنی رجسٹریشن کرائی اور اپنے ریس پیک وصول کئے
میراتھون کی دس سالہ تقریبات میں شریک اسپیشل کھلاڑیوں کا جوش و خروش قابل دید تھا بچوں نے میوزک کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے اپنی خوشی کااظہار کیا اور کارٹون کیریکٹرز سے محظوظ ہوئے
اس موقع پر ایس او پی کے سرپرست اعلی سید طارق مصطفی، چیئرپرسن رونق اقبال لاکھانی، میراتھون کیلئے گولڈن بب نمبر حاصل کرنے والے کامران اللہ والا، فٹنس ایمبیسڈرزعدنا ن گاندھی فیصل شفیع، شوبز کی معروف شخصیات
ہمایوں سعید، ثروت گیلانی،پی او اے کی ایسوسی ایٹ سیکریٹری جنرل تہمینہ آصف، ایس او پی کی بورڈ ممبرز فرح آغا، اسماء حسن، اسپورٹس ان پاکستان کے شعیب نظامی، یاسمین حیدر سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں
ہمایوں سعید نے کہا کہ اسپیشل بچوں کے جذبے اور ان کی پرفارمنس سے بہت متاثر ہوا ہوں خداداد صلاحیتوں کے حامل یہ بچے ہمارے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں ثروت گیلانی نے کراچی کے عوام سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادی تعداد میں میراتھون میں شرکت کر کے اسپیشل بچوں کی حوصلہ افزائی کریں
سید طارق مصطفی کاکہنا تھا کہ رونق لاکھانی نے خدمت کے جذبے کے تحت اسپیشل کھلاڑیوں کی خدمت کا جو بیڑا اٹھایا ہے ہم سب کو اس کی تقلید کرنی چاہیے مستقبل میں بھی اسپیشل کھلاڑیوں کو بھرپور سپورٹ کریں گے
میراتھون کا آغا ز 26 جنوری بروز اتوار کی صبح 6:30 (ساڑھے چھ بجے) گورنر ہاؤس کے گیٹ نمبر 1 ایوان صدر روڈ سے ہوگا میراتھون کے شرکاء ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ سے آئی آئی چندریگر روڈ تا ٹاور سے ہوتے ہوئے واپس گورنر ہاؤس پر پہنچیں گے