ٹور ڈی پشاور سائیکل ریس 26 جنوری کو منعقد کرنیکا اعلان‘
انتظامات مکمل‘کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں‘
ٹور ڈی پشاور سائیکل ریس 26 جنوری کو منعقد کرنیکا اعلان‘انتظامات مکمل‘کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں‘
ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے 26 جنوری بروز ہفتہ کو ٹورڈی پشاور سائیکل ریس منعقد کی جارہی ہے
جس میں ملک بھر سے بہترین 150 کھلاڑی شرکت کررہے ہیں جس میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کیساتھ الحاق شدہ یونٹس کے کھلاڑی شامل ہوں گے
اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن جمشید بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریس کے لئے تیاریاںمکمل کر لی گئی ہیں ریس کا آغاز چھبیس جنوری کو صبح دس بجے اٹک پل خیرآباد سے ہوگا
جو چمکنی میں اختتام پذیر ہوگی ریس کا افتتاح ایم پی اے ادریس خٹک اور ڈی سی نوشہرہ عرفان مسعود کریں گے جبکہ اختتامی تقریب کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ہوں گے
ان کے ہمراہ صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں‘ سیکرٹری سپورٹس محمد ضیاءالحق اور ڈی جی سپورٹس عبدالناصر خان بھی موجود ہوں گے ‘انہوں نے بتایا کہ ونر سائیکلسٹس کے لئے پانچ لاکھ روپے انعامی رقم مقرر کی گئی ہے
‘ڈائریکٹر آپریشنز سپورٹس نعمت اللہ خان مروت‘ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز سپورٹس جمشید بلوچ‘ ڈائریکٹرسپورٹس ضم اضلاع رضی اللہ بیٹنی اور ڈی جی سپورٹس عبدالناصر خان اور ان کی ٹیم کی کاوشوں سے ریس کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں اور مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں
‘جمشید بلوچ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کھیلوں کے فروغ و ترقی کے لئے کوشاں ہے اور بغیر وقفے کے مختلف ایونٹس کا انعقاد کیا جارہا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری ر ہے گا۔