پانچویں اسلام آباد میراتھون 26 جنوری کو منعقد ہوگی
پاکستان اور بیرون ممالک سے بھی اتھلیٹ شرکت کرینگے
پانچویں اسلام آباد میراتھون 26 جنوری کو منعقد ہوگی
اسلام آباد ; پانچویں اسلام آباد میراتھون 26 جنوری کو منعقد ہوگی جس میں نہ صرف پورے پاکستان بلکہ بیرون ممالک سے بھی اتھلیٹ شرکت کرینگے،
اسلام آباد رن ود اسکے زیر اہتمام ہونے وال یہ میرا تھون پانچ کیٹیگریز میں ہوگی، جس میں فل میر تھون، ہاف میرا تھون، بچوں ،فیملیز اور بزرگوں کی ریس پر مشتمل ہوگی،
اس بات کا اعلان اسلام آباد رن ود اس کے بانی اور میراتھون کے آرگنائزر قاسم ناز نے تنظیم کے کور ممبران ڈاکٹر رضا اور کرن فیصل کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد مین پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،
ان کا مزید کہنا تھا کہ 2020 ء میں شروع ہونے والی یہ میرا تھون دنیا میں اپنی پہچان بنا رہی ہے اور 26 جنوری کو ہونے والی میراتھون میں پورے پاکستان سمیت دینا بھر سے اتھلیٹس شرکت کرینگے،
اس بار تین ہزار سے زائد لوگوں کی میراتھون میں شرکت متوقع ہے،تمام کیٹگریز میں جیتنے والوں کو ٹوٹل دس لاکھ روپے کے انعامات دیئے جائینگے، جبکہ اس میر اتھون کا آغاز نیو ایران انکلیو ای الیون سے صبح نو بجے ہوگا
جبکہ یہ جی ٹی روڈ سے واپس اپنی آغاز والے پوائنٹ پر اختتام پذیر ہوگی،میرا تھون میں شرکت کرنے والے اتھلیٹس کیلئے پچ سسٹم متعارف کروا رہے ہیں جس سے تمام اتھلیٹس کی لوکیشن جانچنے اور جیتنے والے حقیقی اتھلیٹس کا شفافیت سےپتہ چل سکے گا ،
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ میرا تھون کروانے کا مقصد دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج بہتر بنانا اور پاکستانی کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے لانا ہے، ریس کے دوران شرکاء کی سہولت کیلئے میڈیکل اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا جس کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا بھرپور تعاون حاصل ہوگا۔