پاکستان پہلے وہیل چیئر کرکٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا

تاریخی ایونٹ مئی میں کھیلا جائے گا، 8 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی

پاکستان پہلے وہیل چیئر کرکٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا

تاریخی ایونٹ مئی میں کھیلا جائے گا، 8 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی

کراچی ; وہیل چیئر کرکٹ کیلئے تاریخی دن، انٹرنیشنل کونسل آف وہیل چئیر کرکٹ (آئی سی ڈبلیو سی ) نے پاکستان میں پہلا وہیل چیئر کرکٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025کا انعقاد کرانے کا اعلان کردیا۔

ورلڈ کپ کا تاریخی میلہ مئی میں پاکستان میں سجے گا جس میں 8 ٹیمیں (پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، متحدہ عرب امارات، افغانستان، آسٹریلیا اور کینیا) ورلڈ ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل (پی ڈبلیو سی سی) 2025ورلڈکپ کا آغاز میوزیکل شو اور رنگارنگ افتتاحی تقریب سے کرے گا۔ اس حوالے سے پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کی صدر اور ورلڈ کپ آرگنائزنگ کمیٹی کی چیئرپرسن رخسانہ راجپوت کا کہنا ہے

کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ پہلا تاریخی ورلڈ کپ پاکستان میں ہونے جارہا ہے جس میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ میں آئی سی ڈبلیو سی ممبر کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی

جنہوں نے 2014 سے وہیل چیئر کرکٹ کو دنیا بھر میں فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ تاریخی ایونٹ میں پاکستان کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا جو نہ صرف پاکستان بلکہ ساوتھ ایشین ممالک میں وہیل چیئر کرکٹ کو پروموٹ کرنے میں مدد گار ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کیلئے کہ ہم اللہ کے فضل، پاکستان کرکٹ بورڈ، اسٹیک ہولڈرزاور سپورٹرز کے تعاون سے یادگار ایونٹ کروانے جارہے ہیں۔

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل (پی ڈبیلو سی سی) دنیا بھر میں مثبت امیج اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ ہم تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہنے اور ان کی مہمان نوازی کیلئے بھرپور تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!