پی ایف ایف کی نو منتخب کانگریس کا غیر معمولی اجلاس آن لائن منعقد ہوا
اجلاس میں 25 کانگریس ممبرز نے شرکت کی
پی ایف ایف کی نو منتخب کانگریس کا غیر معمولی اجلاس آن لائن منعقد ہوا
اجلاس میں 25 کانگریس ممبرز نے شرکت کی
لاہور: پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی نو منتخب کانگریس کا غیر معمولی اجلاس آن لائن منعقد ہوا، جس میں 25 کانگریس ممبران شریک ہوئے۔اجلاس پی ایف ایف کے صدر ہارون ملک کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس میں فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے سینئر اراکین نے بطور آبزرور شرکت کی۔
پی ایف ایف کے قائم مقام جنرل سیکرٹری محمد شاہد نیاز کھوکھر نے میٹنگ سے قبل کورم کے مکمل ہونے کی تصدیق کی۔ اجلاس کا مقصد پی ایف ایف کے آئین کی مخصوص شقوں میں تبدیلی لانا تھا۔
یاد رہے کہ یہ اجلاس 19 نومبر کو منعقد ہونا تھا لیکن چند کانگریس ممبران کیجانب سے اٹھائے جانے والے اعتراضات کی بناء پر ملتوی کر دیا گیا تھا