شرفو اور ہولڈر کی شاندار کارکردگی کی بدولت ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے ایم آئی ایمریٹس کو ہرادیا
ابوظہبی نائٹ رائیڈرز اس جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آ گئی ہے
شرفو اور ہولڈر کی شاندار کارکردگی کی بدولت ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے ایم آئی ایمریٹس کو ہرادیا
ابوظہبی: ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے تیسرے سیزن میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کو 42 رنز سے شکست دے دی۔
ابوظہبی نائٹ رائیڈرز اس جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آ گئی ہے اور شرفو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سست آغاز کیا اور پاور پلے کے وسط میں ہی کائل میئرز 11 اور مائیکل کائل پیپر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد اینڈریز گوس اور چریتھ اسلانکا نے دباؤ کو سامنا اور ایک مستحکم شراکت کے ذریعے اسکور کو آگے بڑھایا دونوں نے مل کر 41 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد گوس 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
جس کے بعد علیشان شرفو کو میدان میں آنا پڑا جنہوں نے اسلانکا کے ساتھ مل کر بڑے اختتام کے لئے راہ ہموار کی ۔ تین چوکے اور ایک چھکا لگانے والے اسلنکا نے 32 رنز بنائے اور 12 ویں اوور میں ظہور خان کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد شرفو اور روسٹن چیز نے ذمہ داریاں سنبھالیں۔انہوں نے 39 گیندوں پر 72 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد چیس 20 رنز بنا کر ریٹائر ہو گئے
اور آخری 2 اوورز کے لئے آندرے رسل آئے جنہوں نے ایک بڑے چھکے کے ساتھ آغاز کیا۔ شرفو نے جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی اور 55 رنز بنائے جبکہ ہولڈر نے 7 گیندوں پر 22 رنز اسکور اور آوٹ نہیں ہوئے ابوظبی نائٹ رائیڈرز کو مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز تک پہنچایا۔
ایم آئی ایمریٹس کو وہ آغاز نہیں ملا جو وہ چاہتے تھے کیونکہ کائل میئرز نے فوری طور پر 3 وکٹیں حاصل کیں ۔ ان میں کوشل پریرا 9 اور نکولس پورن ایک رن بناکر پویلین لوٹے۔ ۔
دوسرے سرے سے ڈیوڈ ولی نے ٹام بینٹن کو ایک رنز پر آؤٹ کیا اور ایم آئی ایم ای کی ٹیم چھٹے اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنا کر مشکلات کا شکار ہوگئی۔