خیبرپختونخوا میں سکولوں کی سطح پر فٹبال کے فروغ کا آغازہوگیا
ملک ہدایت الحق اورانٹرنیشنل فٹبالر محمدارشد نےاسلامیہ ماڈل سکول کے طلبہ کو فٹبال سامان فراہم، اورٹریننگ بھی دی
خیبرپختونخوا میں سکولوں کی سطح پر فٹبال کے فروغ کا آغازہوگیا
ملک ہدایت الحق اورانٹرنیشنل فٹبالر محمدارشد نےاسلامیہ ماڈل سکول کے طلبہ کو فٹبال سامان فراہم، اورٹریننگ بھی دی
پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے فروغ کی کوششوں کے تحت نامور شخصیت ملک ہدایت الحق کی قیادت میں سکولوں کی سطح پر فٹبال کے فروغ کیلئے ایک خصوصی پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔
اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں اسلامیہ ماڈل سکول لخکر آباد کے طلبہ کو فٹبال کا سامان فراہم کیا گیا، جبکہ قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان محمد ارشد نے طلبہ کو فٹبال کی بنیادی تکنیکوں کی کوچنگ دی۔
اس تقریب میں اسلامیہ ماڈل سکول کے ایم مولانا خان بہادر، پرنسپل طواف خان زازی، پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ کے
اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیض الرحمن، مارشل آرٹس کے بین الاقوامی کھلاڑی اور سکول کے سپورٹس ٹیچر عبیداللہ خان اور ووشوکنگفو کے کھلاڑی علی احمدسمیت کثیرتعداد طلبہ اور علاقےکے۔عمائدین بھی موجود تھے۔
اس سادہ مگر ایک پروقار تقریب کے دوران محمد ارشد نے طلبہ کو فٹبال کا سامان دیا اور انہیں کوچنگ سیشن کے ذریعے کھیل کی بنیادی مہارتیں سکھائیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک ہدایت الحق اور محمد ارشد نے کہا کہ سکول کی سطح پر کھیلوں کے فروغ سے نہ صرف صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے بلکہ ملک کیلئے باصلاحیت کھلاڑی بھی تیار کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد نوجوان نسل کو فٹبال کی طرف راغب کرنا اور انہیں کھیلوں کے ذریعے مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنا ہے۔
ملک ہدایت الحق نے کہاکہ اس پروگرام کےتحت پشاور، نوشہرہ، مردان، صوابی، سوات، دیر، کوہاٹ، ڈی ائی خان سمیت دیگراضلاع میں بھی فٹبال اکیڈمیوں کےبچوں کو فٹبال سامان مہیاگیاہے۔
شرکاء نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام بچوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما کیلئے نہایت مفید ہیں اور کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ملک ہدایت الحق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس منصوبے کو دیگر سکولوں تک بھی پھیلایا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ کو کھیل کے مواقع میسر آئیں۔
اہل علاقہ اور اساتذہ وطلبہ نے فٹبال سامان کی فراہمی کو خوش ائندقرار دیتے ہوئے کہاکہ یقینأ یہ ایک بڑااقڈام ہے کہ پشاورکےمضافات کےسکولوں کوسامان فراہم کرنااور ان طلبہ کو کھیلنے کےمواقع مہیاکی ہے۔
انشاء اللہ یہاں ان بچوں سے بھی باصلاحیت کھلاڑی سامنے ائیں گے۔ اور انٹرنیشنل لیول پرملک وقوم کانام روشن کرینگے۔