دبئی کیپٹلز کی ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف شاندار فتح
کیپٹلز نے لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز کا ہدف ، 19.5 اوورز میں 2/207 پر مکمل کیا۔
دبئی کیپٹلز کی ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف شاندار فتح
ابوظہبی، 26 جنوری 2025 ; دبئی کیپٹلز نے زید کرکٹ اسٹیڈیم میں ڈی پی ورلڈ آئیل ایل ٹی ٹونٹی سیزن 3 میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف آٹھ وکٹوں کی سنسنی خیز فتح کے ساتھ تاریخ رقم کی ۔
204 کا تعاقب کرتے ہوئے، کیپٹلز نے لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز کا ہدف ، 19.5 اوورز میں 2/207 پر مکمل کیا۔
گلبدین نائب کے 47 گیندوں پر 80 رنز اور شائی ہوپ کے ناٹ آؤٹ 74 رنز کے ساتھ 135 رنز کی شاندار پارٹر شپ نے میچ کو رخ تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ داسن شناکا نے آخری اوور میں آندرے رسل کو 14 رنز کے عوض 8 گیندوں پر 17* رنز کے ساتھ فنشنگ ٹچ فراہم کیا۔
اس سے قبل، چارتھ اسالنکا نے نائٹ رائیڈرز کو 34 گیندوں پر شاندار 74 رنز کی مدد سے 203/4 تک پہنچایا، جس میں علیشان شرافو کے 36 اور کائل میئرز کے 35 رنز بھی شامل ہیں ۔ اپنے اب تک کے بہترن اسکور کے باوجود ، نائٹ رائیڈرز کے گیند باز کیپٹلزکے بلے باوزوں کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے ۔
پلیئر آف دی میچ گلبدین کا اس موقع ہر کہنا تھا کہ ہمارا بنیادی مقدصد بہترین کھیل پیش کرنا ہے جس میں ہم تاحال کامیاب ہیں ۔ یاد رہے کہ دبئی کیپیٹلز کی اس شاندار فتح ایک نیا معیار قائم کیا ہے ،
آئی ایل ٹی تونٹی امارات کی مقامی لیگ ہے جس میں چھ ٹیمیں شامل ہیں اور سیزن تھری کا فانئل نو فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا