کرکٹ
پاکستان ویمنز ٹیم 2025 ون ڈے ورلڈکپ کے لئے کوالیفائی نہ کر سکی
ورلڈکپ 2025 کے لئے آسٹریلیا ، بھارت،انگلینڈ ،ساؤتھ افریقہ،سری لنکا اور نیوزی لینڈ نے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان ویمنز ٹیم 2025 ون ڈے ورلڈکپ کے لئے کوالیفائی نہ کر سکی
ویب ڈیسک: ویمنز 2025 ورلڈکپ کےلئے براہ راست کوالیفائی کرنے والے ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔ پاکستان ٹیم بھارت میں شیڈولڈ ویمنز ورلڈکپ 2025 کے لئے براہ راست کوالیفائی نہیں کر سکی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کو ورلڈکپ 2025 کے لئے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔
ورلڈکپ 2025 کے لئے آسٹریلیا ، بھارت،انگلینڈ ،ساؤتھ افریقہ،سری لنکا اور نیوزی لینڈ نے کوالیفائی کرلیا۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے شیڈول کا اعلان بعد میں کرےگی۔
ویمنز چیمپئنز شپ کی ٹاپ 6 ٹیموں نے ورلڈکپ 2025 کے لئے براہ راست کوالیفائی کرنا تھا. ویمنز ورلڈکپ کے لئے دو ٹیمیں اب کوالیفائنگ راؤنڈ سے کوالیفائی کریں گی۔