کرکٹ

آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ لیگ :ایس ایم فہد ایمرجنگ کرکٹر قرار پائے

وکٹ کیپر کی حیثیت سے9شکار کئے اور153رنز بنائے،ٹورنامنٹ ایمس کرکٹ کلب کے نام رہا

آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ لیگ :ایس ایم فہد ایمرجنگ کرکٹر قرار پائے

وکٹ کیپر کی حیثیت سے9شکار کئے اور153رنز بنائے،ٹورنامنٹ ایمس کرکٹ کلب کے نام رہا

راول شرجیل میمن مہمان خصوصی تھے،ڈپٹی کمشنر حیدرآباد،عدنان تاج،دانش عابد،نعیم الرحمان کی خصوصی شرکت 

حیدرآباد ; ایمس کرکٹ کلب نے آل سندھ حیات ہائی اسپیڈ کرکٹ لیگ سیزن فائیو جیت لیا۔سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے فائنل میں لاروش کرکٹ کلب کراچی کو دل چسپ مقابلے کے بعد 37رنزسے شکست ہو گئی۔

آرگنائزنگ سیکریٹری ایس ایم ندیم کے مطابق فائنل اور اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی راول شرجیل میمن تھے جنہوں نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیز اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

گیسٹ آف آنرز میں ڈپٹی کمشنر حیدرآبادزین العابدین میمن،سابق فرسٹ کلاس کرکٹر عدنان تاج،یو سی چیئر مین64دانش عابد،یو سی چیئر مین66نعیم الرحمان،ڈائرکٹر اسپورٹس انوار حسین خانزادہ،ڈاکٹر امان اللہ،ناصر خانزادہ،ٹیسٹ اسکورر عارف مجید عارف،ذوالفقار احمد،خرم جعفری،فیضان شیخ،

سپرنٹنڈنٹ سندھ اسپورٹس بورڈمظہر خاص خیلی،خرم رفیع صدیقی،یاسین شیخ،ظفر وحید تھے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر حیدرآباد مریم کیریو،فواد شیخ،ریحان اعظم چشتی،خرم علی مرزا اور سید گوہر رضااور دیگر بھی موجود تھے۔

مہمان خصوصی راول شرجیل میمن کہنا تھا کہ ٹنڈو جام میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مستقبل میں بھی شاندارا نداز سے سپورٹ کیا جائے گا،سندھ کی سطح کا یہ بہترین ٹورنامنٹ تھا

جس سے بہترین ینگ ٹیلنٹ سامنے آیا ہے میں منتظمین اور آرگنائزنگ کمیٹی کو بہترین اور یادگار ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں،آرگنائزنگ سیکریٹری ایس ایم ندیم نے ایونٹ کی رپورٹ پیش کی

اور کہا کہ اس ایونٹ کا مقصد سندھ بھر سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور کلبز کو معیاری اور مسابقتی کرکٹ فراہم کرنا ہے،آئندہ سیزن میں ٹیموں کی تعداد زیادہ کرنے کی کوشش کریں گے

انہوں نے ایونٹ کے لئے بھر پور تعاون کرنے پر ہائی اسپیڈ،عدنان تاج، محکمہ کھیل اور دیگر کا شکریہ ادا کیا ۔فائنل میں ایمس کرکٹ کلب حیدرآباد نے پہلے کھیلتے وئے پانچ وکٹوں پر168رنز اسکور کئے،

دانیال راجپوت نے 59گیندوں پر چار چوکوں اور چار چھکو ں کی مدد سے72اور راحیل قریشی نے ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے36رنز بنائے۔انعام الحق نے چار وکٹیں حاصل کیں،

جواب میں لاروش کلب کراچی کی ٹیم 131رنز بنا سکی،ایس ایم فہد نے 31گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے40رنز بنائے اور ٹاپ اسکورر رہے،حنان اچکزئی نے34اور علی حسن نے21رنز بنائے،

ابتسام شیخ اور شان علی شاہ نے تین تین جبکہ بابر آرائیں اور ماجد اصغر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دانیال راجپوت فائنل کے مین آف دی میچ قراردئیے گئے۔

ایس ایم فہد کو153رنز اسکور کرنے،9کیچز اور اسٹمپس کے ساتھ لیگ کا بہترین وکٹ کیپراور ایمرجنگ کرکٹر قرار دیا گیا،ماجد اظہر14وکٹوں کے ساتھ بہترین بالر،

ابتسام شیخ13وکٹوں اور149رنز کے ساتھ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ،علی حسن193رنز کے ساتھ بہترین بیٹر قرار پائے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!