سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں تین روزہ یوتھ کانفرنس کروانے کا اعلان
کانفرنس کا عنوان "21 ویں صدی کے نوجوانوں کے مسائل اور انکے حل" ہوگا۔
سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں تین روزہ یوتھ کانفرنس کروانے کا اعلان
محکمہ کھیل و امور نوجوانان سندھ کے زیر اہتمام ہونے والی کانفرنس کا عنوان "
21 ویں صدی کے نوجوانوں کے مسائل اور انکے حل” ہوگا۔
کراچی 26جنوری۔ وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ نوجوان کی ترقی، مسائل کو سمجھنے کے ساتھ ان کا حل اور مستقبل میں مواقع تلاش کرنے اور درپیش چیلینجز کو سمجھنا بے حد ضروری ہے،
اس ضمن میں محکمہ امور نوجوانان کی جانب سے “21 ویں صدی کے نوجوانوں کے مسائل اور انکے حل” کے عنوان کے تحت کراچی میں تین روزہ یوتھ کانفرنس کا انعقاد کر کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز اکٹھا کرنے کی کوشش کی جاۓ گی تا کہ مستقبل کی راہ کا تعین کرنے میں مدد حاصل ہو سکے۔
یوتھ کانفرنس کے حوالے سے محکمہ کھیل و امور نوجوانان کی جانب سے جاری کردہ علامیہ کے مطابق کانفرنس 31 جنوری سے 2 فروری تک یوتھ کلب گلستان جوہر کراچی میں جاری رہےگی،
جس میں 11 مختلف سیشن رکھے گئے ہیں، محکمہ کے اعلامیہ کے مطابق یوتھ کانفرنس میں 31 جنوری کو شام 3 بجے شروع ہوگی جس کا افتتاح وزیر کھیل امور نوجوانان سردار محمد بخش مہر کریں،
اس موقع پر سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری یوتھ کانفرنس کے مقاصد کے حوالے سے اظہار خیال کریں گے جبکہ یکم فروری کو صبح 11 بجے کے بعد رکھی گئی نشستوں میں وزیر تعلیم سندھ سید سردا علی شاہ، نامور صحافی وسعت اللہ خان، نوجوان دانشور جامی چانڈیو، ماہر معاشیات قیصر بنگالی،
سماجی شخصیت شہزاد راۓ، وحیدہ مہیسر، نادیہ نقی، امبر رحیم شمسی اور دیگر شخصیات اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔محکمہ کےا علامیہ کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب، ظفر عباس اور دیگر یکم فروری کو یوتھ کانفرنس میں شرکت کریں گے،
اس کے علاوہ یکم فروری کو شام 6 بجے کے بعد نوجوانوں کے لیے موسیقی کا پروگرام منعقد ہوگا جس میں شہزاد رائے، سیف سمیجو فنکار شرکت کریں گے۔
اس موقع پر وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کہا ہے کہ اکیس ویں صدی کے نوجوانوں کے مسائل اور ان کے حل کے عنوان سے منعقد کردہ کانفرنس کے ذریعے سندھ کےنوجوانوں کواپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور مستقبل کے لیے تیار کرنے میں مدد ملے گی،
اس کانفرنس میں تعلیم، روزگار، ٹیکنالوجی، سماجی تبدیلی، اور سندھ کی ترقی میں نوجوانوں کا کردار سے متعلق گفتگو کی جائے گی، اس کے علاوہ یوتھ کانفرنس میں میوزیکل، مچ کچہری کے پروگراموں کے ساتھ ساتھ کراچی کے تاریخی جگہوں کی بھی سیر کی جائے گی۔