ملیحہ شاہ‘ سعدیہ ظہور اور حفصہ یوسف نے گرلز سکواش چیمپئن شپ جیت لی
ملیحہ شاہ‘ سعدیہ ظہور اور حفصہ یوسف نے گرلز سکواش چیمپئن شپ جیت لی
پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور کے قمرزمان سکواش کمپلیکس میں جاری کے پی جونیئر گرلز سکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی‘
انڈر13 میں آرمی کی ملیحہ شاہ‘ انڈر15 میں پی اے ایف کی سعدیہ ظہور جبکہ انڈر19 میں حفصہ یوسف نے فائنل جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی‘
گزشتہ روز ہونیوالے فائنل کے موقع پر سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ اور صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے صدر داﺅد خان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے
ان کے ہمراہ صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین و لیجنڈ قمرزمان‘ محب اللہ خان‘ اسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس پی اے ایف ونگ کمانڈر یاسر ‘ڈائریکٹر پی ایس ایف گروپ کیپٹن عرفان‘چیف آرگنائزر و سپورٹس بورڈ کوچ منورزمان‘ وسیم محمد سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘
انڈر13 کے فائنل میں پاک آرمی کی ملیحہ شاہ نے پی اے ایف کی پرکھا احمد کے خلاف گیارہ نو ‘گیارہ نو اور بارہ دس‘ انڈر15 کے فائنل میں پی اے ایف کی سعدیہ ظہور نے کے پی کی انوشہ کے خلاف گیارہ نو‘گیارہ پانچ اور گیارہ نو جبکہ
انڈر19 کے فائنل میں حفصہ یوسف نے علیشبائہ نیاز کے خلاف گیارہ تین‘ گیارہ پانچ اور گیارہ آٹھ سے کامیابی حاصل کرکے ٹرافی جیت لی۔