کرکٹ

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : شامل حسین کی ڈبل سنچری

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : شامل حسین کی ڈبل سنچری

کراچی 27 جنوری ۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ کے دوسرے دن کھیل کی خاص بات نوجوان شامل حسین کی ڈبل سنچری تھی۔ ان کے علاوہ محمد شہزاد۔ عمرامین اور وقار احمد نے بھی سنچریاں اسکور کیں۔

یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں اوجی ڈی سی ایل نے غنی گلاس کےخلاف اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے تھے۔ثاقب سمیر 82 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ عبدالرحمن مزمل نے57 رنز اسکور کیے۔

اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں ایس این جی پی ایل کی ٹیم کے آر ایل کے خلاف پہلی اننگز میں334 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

کے آر ایل نے کھیل ختم ہونے پر اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 266 رنز بنائے تھے۔ وقار احمد نے 17 چوکوں کی مدد سے122 رنز اسکور کیے۔

کے سی سی اے اسٹیڈیم میں اسٹیٹ بینک نے واپڈا کے 250 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں پر 304 رنز بنائے تھے۔
عمرامین نے 15 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے 136 رنز اسکور کیے۔

نقیب اللہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں پی ٹی وی نے ایشال ایسوسی ایٹس کے 164 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں پر 531 رنز بناکر ڈکلیئر کردی اس طرح اسے پہلی اننگز میں 367 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

20 سالہ شامل حسین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے4 چھکوں اور 29چوکوں کی مدد سے 229 رنز اسکور کیے۔

یہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں شامل حسین نے پہلی سنچری ہے۔
محمد شہزاد نے 12چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے104 رنز کی اننگز کھیلی۔

ایشال ایسوسی ایٹس نے کھیل ختم ہونے پر اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 46 رنز بنائے تھے۔اذان اویس 26 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!