اتھلیٹکساسپیشل سپورٹس-پیرا سپورٹسدیگر سپورٹس

10ویں لیکسن انویسٹمنٹ ایس او پی یونیفائیڈ ہاف میراتھن آرمی کے قاسم باجوہ نے جیت لی

گورنر سندھ کامران ٹیسوری، اقبال لاکھانی، یوسف حسین، اولمپئین ارشد ندیم اور رونق لاکھانی نے انعامات تقسیم کئے

10ویں لیکسن انویسٹمنٹ ایس او پی یونیفائیڈ ہاف میراتھن آرمی کے قاسم باجوہ نے جیت لی

گورنر سندھ کامران ٹیسوری، اقبال لاکھانی، یوسف حسین، اولمپئین ارشد ندیم اور رونق لاکھانی نے انعامات تقسیم کئے

کراچی۔ اسپیشل اولمپکس پاکستان(ایس او پی) کے زیر اہتمام اور گورنر سندھ کے تعاون سے 10 ویں لیکسن انویسٹمنٹ ایس او پی یونیفائیڈ میراتھن کا شاندار انعقاد کیا گیا

ذہنی و جسمانی معذوری کا شکار خصوصی کھلاڑیوں اور افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے اتوار کی صبح گورنر ہاؤس سے شروع ہو کراپنے مقررہ راستے ایوان صدر روڈ، ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ سے گزرتے ہوئے آئی آئی چندریگر روڈ اور میری ویدر ٹاور سے ہو کر واپس گورنر ہاؤس پر اختتام پذیر ہوئی

میراتھن میں 21.5کلومیٹر کی ہاف میرا تھن،10 کلومیٹر،5 کلومیٹر کی ریس،ایک کلومیٹر کی یونیفائیڈ واک اور ویل چیئر ایونٹ شامل تھے

یونیفائڈ واک میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، لیکسن انویسمنٹ کے چیئرمین اقبال لاکھانی، فیصل بینک کے صدر یوسف حسین، پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیتنے والے اولمپئین ارشد ندیم، پیرا اولمپک کے گولڈ میڈلسٹ اولمپئین حیدر علی، قطر، ترکیہ، ملائشیاء، عمان اور ایران کے سفارت کار،

اسپیشل اولمپک پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی، سید طارق مصطفی، شوبز کے معروف ستارے علی خان، ثروت گیلانی، کلیکٹیبل کے رمیز ستار،پی او اے کی ایسوسی ایٹ سیکریٹری جنرل تہمینہ آصف،

ایس او پی کی بورڈ ممبرز فرح آغا، اسماء حسن،یاسمین حیدر۔فیصل شفیع اور سید فاؤنڈیشن کے صدر وسیم ہاشمی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات،

معززین شہر، طالب علم، مرد، خواتین، بچے اور بزرگ شہری بھی شریک ہوئے پاکستان آرمی کے قاسم باجوہ نے 21.5 کلومیٹر کی ہاف میراتھن کا فاصلہ 1 گھنٹہ 12 منٹ میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی

واپڈا کے فیضان ذوالفقار دوسری اور محمد سجاد تیسری پوزیشن پررہے خواتین کی ہاف میراتھن کی پہلی پوزیشن نتاشا حسن کے نام رہی سحرش خان دوئم اور کوکب سرور سوئم رہیں

مردوں کی 10 کلومیٹر ریس میں شاکر عثمان اور خواتین میں ماہ نور فاطمہ پہلے نمبر پر آئے 5 کلومیٹر کی دوڑ گلگت کی قندیل سلطان جبکہ مرودوں میں محمد ضیاء اللہ نے جیتی

بعد ازاں گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں کامیاب ایتھلیٹس و دیگر میں انعامات تقسیم کیے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ دنیا کو دکھانا ہے کہ پاکستانی امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے والی قوم ہے

کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے گورنر ہاؤس کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے اسپیشل اولمپک پاکستان کے تحت تسلسل سے میراتھن کے انعقاد کو سراہتے ہوئے گورنرکامران ٹیسوری نے ایس او پی کی چیئرپرسن رونق لاکھانی کی خصوصی بچوں کے لیے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے

ان کی انساینت کے لیے خدمات کو بھی سراہاالمپئین ارشد ندیم نے اسپیشل کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں رول ماڈل قرار دیا رونق لاکھانی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے خصوصی بچوں کے حوالے سے خدمات جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا

میراتھن کے کامیاب کھلاڑیوں میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، اقبال لاکھانی، فیصل حسین، اولمپئین ارشد ندیم اوررونق لاکھانی نے انعامات تقسیم کئے

Related Articles

Back to top button