دیگر سپورٹسسائیکلینگ

سوئی سدرن گیس کے فرمان خان نے ٹور ڈی پشاور سائیکل ریس اپنے نام کرلی

سوئی سدرن گیس کے فرمان خان نے ٹور ڈی پشاور سائیکل ریس اپنے نام کرلی

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) سوئی سدرن گیس کے فرمان خان نے ٹور ڈی پشاور سائیکل ریس ٹرافی اپنے نام کرلی‘ ریس میں مجموعی طور پر سوئی سدرن گیس کے کھلاڑیوں نے میلہ لوٹ لیا‘

سوئی سدرن گیس نے چار پوزیشینیں حاصل کیں‘صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان‘صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن مینا خان آفریدی‘مشیر سی اینڈ ڈبلیو سہیل آفریدی‘ایم این اے شاہد خٹک‘سیکرٹری سپورٹس ضیاءالحق‘

ڈی جی سپورٹس عبدالناصر اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور ایشین سائیکلنگ کنفیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ مہمانان خصوصی تھے

جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے‘ان کے ہمراہ ڈائریکٹر آپریشنز سپورٹس نعمت اللہ مروت‘ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ‘ صدر کے پی سائیکلنگ ایسوسی ایشن سید شایان علی شاہ‘

سیکرٹری محمد علی ‘کے پی سائیکلنگ آرگنائزر و سابق صدر کے پی نثار احمد‘ایڈمنسٹریٹر پشاور سپورٹس کمپلیکس سید جعفر شاہ‘ عابد آفریدی اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘

ٹوورڈی پشاور سائکل ریس کا باضابطہ آغاز اٹک پل خیر آباد نوشہرہ سے ہوا‘ریس کا افتتاح رکن صوبائی اسمبلی محمد ادریس خٹک نے کیا جنہوں نے جھنڈا لہرا کر سائیکلسٹس کو رخصت کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ،ڈائریکٹر آپریشنز محکمہ سپورٹس نعمت اللہ مروت، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز سپورٹس جمشید بلوچ اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

ریس میں ملک بھر سے 150سے زائد سائکلسٹس نے حصہ لیا ان میں خیبر پختونخوا ، پنجاب، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد،گلگت بلتستان،گلگت بلتستان سکاوٹس،سوئی نادرن گیس،سوئی سدرن گیس،

واپڈا،پاک آرمی اور تمام محکموں کی ٹیمیں شامل ہیں۔یہ ریس 70 کلومیٹر پر محیط تھی جو چمکنی پولیس اسٹیشن کے سامنے اختتام پذیر ہوئی‘

سوئی سدرن گیس کے فرمان خان نے ایک گھنٹہ ‘ستائیس منٹ اور چھپن سیکنڈز کیساتھ پہلی‘ یوسف خان نے ایک گھنٹہ ستائیس منٹ اور ستاون سیکنڈز کیساتھ دوسری‘عاقب شاہ نے ایک گھنٹہ ستائیس منٹ اور اٹھاون سیکنڈز کیساتھ تیسری‘

سندھ کے دانش خان نے ایک گھنٹہ ستائیس منٹ اور پچیس سیکنڈزاور انسٹھ سیکنڈز کیساتھ چوتھی‘ایس ایس جی سی کے علی الیاس نے ایک گھنٹہ‘ تیس منٹ اور پچیس سیکنڈز کیساتھ پانچویں‘

خیبرپختونخوا کے ثناءاللہ کے ایک گھنٹہ‘ تیس منٹ اور چھبیس سیکنڈز کیساتھ چھٹی‘ بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی کے شبیر حسین نے ایک گھنٹہ تیس منٹ ارع ستائیس سیکنڈز کیساتھ ساتویں‘

محسن خان نے ایک گھنٹہ تیس منٹ اور اٹھائیس سیکنڈز کیساتھ آٹھویں‘کرینک کے حاشیر خان نے ایک گھنٹہ‘تیس منٹ اور انتیس سیکنڈز کیساتھ نویں جبکہ خیبر پختونخوا کے فاروق نے ایک گھنٹہ تیس منٹ اور تیس سیکنڈز کیساتھ دسویں پوزیشن حاصل کی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!