Life Style

انار کے چھلکوں کے حیران کن فوائد!

چونکہ انار کا موسم بھی ہے، اور انار کے بہت زیادہ فوائد ہیں،

انار کے چھلکوں کے حیران کن فوائد

چونکہ انار کا موسم بھی ہے، اور انار کے بہت زیادہ فوائد ہیں،

لیکن بھی دکھ ہوتا ہوتا جب لوگ انار کھا کر اسکے چھلکے ضائع کرکے کچرے میں پھینک دیتے ہیں،،،،،،،،،،،،

امید ہے یہ تحریر پڑھنے کے بعد آپ کو انار کے چھلکوں سے محبت ہو جائے گی۔

کچھ پھل سبزیا ں ایسی ہیں جو اپنے گو دے کیساتھ چھلکو ں میں بھی فو ائد کا ذخیر ہ رکھتی ہیں اوران چھلکوں کی افا دیت سے انکا ر ممکن نہیں۔ شفا ایک ایسی غر ض ہے جو گو دے سے ہو یا چھلکو ں سے ہمیں صحت مندی سے تعلق ہو تا ہے۔ بہت سا رے پھلو ں کے چھلکو ں کی طرح انار کے چھلکے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔

ویب سائٹ ’ہیلتھی بلڈر ز‘ کے مطابق ماہرین غذائیات کا کہنا ہے کہ انار کے چھلکے میں متعدد اقسام کے غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں، جن کے حصول کا بہترین طریقہ انار کی چائے ہے۔ یہ چائے انار کے سوکھے چھلکے کے سفوف سے بنتی ہے۔

یہ سفوف بنانے کے لئے آپ انار کے چھلکے صاف پانی سے اچھی طرح دھونے کے بعد دھوپ میں رکھ کر خشک کر لیں۔ خشک ہونے کے بعد ان چھلکوں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ لیں۔

آپ انہیں پیس سکتے ہیں، یا بلینڈر یا کافی گرائینڈر میں ڈال کر بھی ان کا سفوف بنا سکتے ہیں۔ اس سفوف کو آپ عام کافی پاؤڈر کی طرح بوتل میں ڈال کر فریج میں محفوظ کر سکتے ہیں ۔

چائے بنانے کے لئے ایک کپ پانی میں ایک چمچ انار کے چھلکے کا پاؤڈر ڈالیں۔ اسے چنٹ منٹ تک ابالیں اور پھر چھان لیں۔ آپ اس چائے میں لیموں کا رس اور شہد بھی شامل کر سکتے ہیں۔

اس قدرتی چائے کا ذائقہ بہت ہی لاجواب ہوتاہے اور صحت کے فوائد الگ ہیں۔ یہ چائے آپ کے نظام انہضام کو درست کر دیتی ہے لہٰذا قبض اور بدہضمی سے پریشان لوگوں کو اس کا استعمال ضرور کرنا چاہئیے۔

یہ دل کی بیماری کے خدشے کو کم کرتی ہے، جلد کو ترو تازہ کرتی ہے، دوران خون کو بہتر کرتی ہے ، اور حتیٰ کہ کینسر جیسی موذی بیماری سے تحفظ میں بھی مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

انار کے چھلکوں کے دیگر فوائد:

*کثر ت پیشا ب کے لیے ; کثر ت پیشا ب کے لیے ایک انار کا چھلکا دھو پ میں رکھ کر سکھا لیں۔ اب اس کو باریک پیس لیں اور چھ ما شہ پانی کے ساتھ روزانہ استعمال کر یں۔ مثانے کی گر می اور پیشاب کا بار بار آنے کا شافی علاج ہے۔

*پیٹ کے درد کے لیے، انا رکا چھلکا پیٹ کے درد اور پیٹ کے امر اض کے لیے بہترین ہے۔اس کے چھلکو ں، پتوں اور چھال کو پیٹ کی متعدد بیماریو ں کے لیے استعمال کیا جا تا ہے۔

*آئر ن کی کمی ; انا ر کے دانو ں میں آئر ن کی بھرپور مقدار مو جو د ہے لیکن اس کے چھلکے بھی کسی سے کم نہیں۔ اس کے چھلکو ں کا استعمال آئر ن کی کمی کو پور ا کرتا ہے۔ خشک انا ر کے چھلکو ں کا سفو ف بنا کر دن میں ایک بار تازہ پانی سے استعمال کر نے سے آئر ن کی کمی دور ہو تی ہے۔

*سانس کی بد بو کے لیے ; سانس کی بد بو کے لیے انار کے چھلکو ں کو پانی میں ابا ل کر اس پانی سے کلی کر نے سے سانس کی بد بو دور ہو تی ہے۔

*بو اسیر کے لیے ; بو اسیر میں انار کے چھلکو ں کا پاؤڈر بے حد اکسیر ہے۔ بادی اور خو نی دو نوں قسم کی بو اسیر کے لیے اس کے چھلکو ں کا سفو ف صبح شام پانی کے ساتھ ایک چمچ کھانے سے بو اسیر میں افاقہ ہو تا ہے۔

*کھانسی کے لیے ; کھانسی کے لیے انار کے چھلکو ں کو منہ میں رکھ کر چو سنے سے کھانسی رک جاتی ہے۔

*چہر ے کے داغ دھبو ں کے لیے ;  دو چمچ انار کے چھلکو ں کا پاؤڈر لے کر اس میں ایک چمچ لیمو ں کا رس اور شہد ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ اس کو چہر ے پر پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں۔ اس کے بعد نیم گر م پانی سے دھو لیں۔ اس سے چہر ے اور گر دن کے داغ دھبے ختم ہونے کے ساتھ رنگت کے نکھار میں بھی اضا فہ ہوتا ہے۔

*گر تے بالوں کے لیے ; کسی بھی تیل میں انار کے چھلکو ں کا پاؤڈر ملا لیں۔ اب اس تیل کو بالوں اور جڑوں پر لگا کر اچھی طر ح مساج کر یں۔ صبح اٹھ کر بالوں کو شیمپو کر لیں۔ اس سے نہ صر ف بال گر نا بند ہو جائیں گے بلکہ بالوں کی خشکی بھی ختم ہو جائے گی۔

*ٹانسلز اور گلے کی خر اش ; تین چائے کے چمچ انار کا چھلکا پانی میں ابال لیں۔ اب اس کو چھان کر نیم گر م ہو نے پر غر ارے کر یں۔ اس سے گلے کی خر اش اور ٹانسلز میں افا قہ ہو گا۔

*دانتو ں اور مسو ڑھو ں کے لیے ; انار کے چھلکے کے پاؤڈر میں ایک چٹکی پسی ہو ئی کالی مر چ ملا کر دانتو ں پر منجن کر نے سے دانت سفید ہو جاتے ہیں۔ اس کا منجن مسو ڑھو ں کو مضبو ط کر تا ہے اور خو ن آنے سے روکتا ہے۔

*وزن کم کر نے کے لیے، ایک انار کے چھلکے کا پاؤڈر لے کر اس میں ایک چمچ پسی ہو ئی ادرک کا ملا کر ایک کپ پانی میں ابالیں۔ اس ڈرنک کو نہار منہ پینے سے وزن میں کمی ہوگی اور کو لیسٹرول بھی کم ہو گا۔

*انار کے چھلکو ں کی چائے، انار کے چھلکو ں کی چائے بے حد فو ائد رکھتی ہے۔ انار کے چھلکو ں میں متعددغذائی اجز اء وافر مقدار میں مو جو د ہو تے ہیں۔ انار کے چھلکوں کو سکھاکر بھی ان سے فا ئدہ لیا جا سکتا ہے

اور ان کی چائے بنا کر بھی فائدے حا صل کیے جاتے ہیں۔ انا ر کے چھلکو ں کو پیس کر باریک سفو ف بنا لیں اور اسے محفو ظ کر لیں۔ اب چائے بنانے کے لیے ایک کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ اس پاؤڈر کا ملالیں۔

اسے چند منٹ جو ش دیں اور پھر چھان لیں۔ اس میں لیمو ں کا رس اور شہد شامل کر کے پئیں۔ یہ چائے نظا م انہظا م کو درست کر تی ہے۔

قبض اور بد ہضمی میں مفید ہے۔ دل کے دورے کے خد شے کو کم کر تی ہے۔ دوران خو ن کو بہتر کر تی ہے اور جلد کو ترو تازہ بناتی ہے۔ کینسر جیسے مو ذی مر ض میں اس کا استعمال نعمت ہے۔

Back to top button
error: Content is protected !!