کرکٹ

پریذیڈنٹ ٹرافی : پی ٹی وی نے ایشال ایسوسی ایٹس کو اننگز اور 88 رنز سے ہرادیا

اوجی ڈی سی ایل نے غنی گلاس کو 52 رنز سے شکست دیدی۔

پریذیڈنٹ ٹرافی : پی ٹی وی نے ایشال ایسوسی ایٹس کو اننگز اور 88 رنز سے ہرادیا۔

فیصل اکرم کی سات وکٹیں

اوجی ڈی سی ایل نے غنی گلاس کو 52 رنز سے شکست دیدی۔ حذیفہ کی چھ وکٹیں۔

واپڈا کے خالد عثمان کی اسٹیٹ بینک کے خلاف دونوں اننگز میں نصف سنچریاں اور پانچ وکٹیں۔

کراچی 28 جنوری ۔

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ کے تیسرے دن پی ٹی وی نے ایشال ایسوسی ایٹس کو اننگز اور88 رنز سے ہرادیا۔اوجی ڈی سی ایل نے غنی گلاس کو 52 رنز سے شکست دے دی۔

این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں ایشال ایسوسی ایٹس کی ٹیم پی ٹی وی کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں 279 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اذان اویس اور عبدالواحد کی کوششیں بھی اپنی ٹیم کواننگزکی شکست سے نہ بچاسکیں۔

اذان اویس نے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 82 رنز اسکور کیے۔عبدالواحد نے 86 رنز کی اننگز کھیلی جس میں10 چوکےاور2 چھکے شامل تھے۔

فیصل اکرم نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 93 رنز دے کر7 وکٹیں حاصل کیں۔

یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں غنی گلاس کو اوجی ڈی سی ایل کےخلاف جیتنے کے لیے 202 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 149 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ شرجیل خان 33 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
محمد حذیفہ نے 33 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں ۔

اس سے قبل اوجی ڈی سی ایل کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں266 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔ثاقب سمیر 83 عبدالرحمن مزمل57 اور عادل امین 53رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ثمین گل اور مامون ریاض نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں کے آر ایل کو ایس این جی پی ایل کے خلاف جیتنے کے لیے 207 رنز کا ہدف ملا ہے کھیل ختم ہونے پر اس نے3 وکٹوں پر 81 رنز بنائے تھے۔اس طرح اسے جیت کے لیے مزید 126 رنز درکار ہیں۔

اس سے پہلے ایس این جی پی ایل دوسری اننگز میں 152 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی پہلی اننگز کے سنچری میکر سیف اللہ بنگش نے 62 رنز کی اننگزکھیلی۔ محمد قیصر نے 26 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

کے سی سی اے اسٹیڈیم میں اسٹیٹ بینک کو واپڈا کے خلاف جیتنے کے لیے145 رنز کا ہدف ملا ہے۔وہ اپنی دوسری اننگز کل شروع کرے گی۔

اس سے قبل واپڈا کی ٹیم دوسری اننگز میں 241 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی۔خالد عثمان نے78 رنز اسکور کیے جس میں12 چوکے شامل تھے۔انہوں نے پہلی اننگز میں بھی69 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے تھے۔

ایمل خان اور زاہد محمود نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ اسٹیٹ بینک کی ٹیم پہلی اننگز میں347 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی تھی ۔عمرامین کی سنچری کے بعد کاشف بھٹی نے57 رنز اسکور کیے۔خالد عثمان نے75 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔

Related Articles

Back to top button