کرکٹ
اسلام آباد پولیس نے کینیڈین پولیس کو دوستانہ کرکٹ میچ میں شکست دے دی
کینیڈین پولیس اور اسلام آباد پولیس کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ
اسلام آباد: کینیڈین پولیس اور اسلام آباد پولیس کے درمیان دوستانہ کرکٹ میچ پولیس لائنز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔
کینیڈین ہائی کمشنر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر چیف کمشنر محمد علی رندھاوا، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی، چیمبر آف کامرس کے عہدیداران بھی موجود تھے۔
اسلام آباد پولیس نے کینیڈین پولیس کرکٹ ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی، کرکٹ میچ کا مقصد دونوں ملکوں کی پولیس کے درمیان باہمی روابط کو فروغ دینا ہے۔
کینیڈین ہائی کمشنر نے اسلام آباد پولیس کی طرف سے میچ کے انعقاد کو بھرپور سراہا، کینیڈین ہائی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد نے ٹیموں کے درمیان انعامات تقسیم کئے۔