دیگر سپورٹس

خیبر پختونخوا گیمز 20 فروری کو پشاور میں منعقد ہونگے۔ عبدالناصر

صوبہ بھر سے دو ہزار سے زائد کھلاڑی 16 میل اور 12 فیمیل گیمز میں مد مقابل ہونگے،ڈی جی سپورٹس

خیبر پختونخوا گیمز 20 فروری کو پشاور میں منعقد ہونگے۔ عبدالناصر

صوبہ بھر سے دو ہزار سے زائد کھلاڑی 16 میل اور 12 فیمیل گیمز میں مد مقابل ہونگے،ڈی جی سپورٹس

پشاور( سپورٹس لنک رپورٹ)

خیبرپختونخوا گیمز 20 فروری کو پشاور میں منعقد ہونگے جس میں صوبہ بھر سے دو ہزار سے زائد کھلاڑی 16 میل اور 12 فیمیل گیمز میں مد مقابل ہونگے۔گیمز کا باضابطہ افتتاح وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹرجنرل سپورٹس عبدالناصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈی جی سپورٹس رشیدہ غزنوی ، ڈائریکٹرآپریشن نعمت اﷲ مروت اور ڈپٹی ڈائریکٹرآپریشن جمشید بلوچ بھی ہمراہ تھے ۔

ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام میگا ایونٹ میں ڈی آئی خان ، بنوں ، کوہاٹ ، مردان ، سوات ، ایبٹ آباد اور پشاور ریجن کی ٹیمیں شرکت کرینگے ،

پہلے مرحلے میں تمام ریجنز میںیکم سے دس فروری تک اوپن ٹرائلز منعقد ہونگے جس میں تمام ڈسٹرکٹ کی کھلاڑی جن کی عمر22 سال سے کم ہوشرکت کرسکتے ہیں ۔

ٹرائلز ریجنل سپورٹس آفیسر کے زیرنگرانی منعقد ہونگے جن میں تمام ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز ، متعلقہ ایسوسی ایشنز کے نمائندے اور ڈائریکٹریٹ کے کوچز شامل ہونگے ۔

خیبرپختونخوا گیمز 20 فروری سے 22 فروری تک پشاور کے مختلف گراﺅنڈز پر منعقد ہونگے جن میں 16 مردوں اور 12 خواتین کےگیمز شامل ہیں۔

مردوں کے مقابلوں میں ایتھلیٹکس، فٹبال، ہاکی، والی بال، باسکٹ بال، کراٹے، تائیکوانڈو، باکسنگ، اسکواش، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، جمناسٹکس،تھروبال،جوڈو،ووشو اورہینڈ بال شامل ہیں ۔

جبکہ خواتین کے مقابلوں میں ایتھلیٹکس، ہاکی، کرکٹ، والی بال، باسکٹ بال، کراٹے، تائیکوانڈو، جوڈو، نیٹ بال،اسکواش، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن شامل ہیں۔مجموعی بطور پر 2380 مردوخواتین کھلاڑی ان گیمز میں مد مقابل ہونگے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کھلاڑیوں کی طرف سے گیمز میں شامل تمام کھلاڑیوں کو ڈیلی اور سفری الاﺅنس کے علاوہ رہائش ، کھیلوں کا سامان ، شوز اور کٹ بھی فراہم کیاجائے گا ،

خیبرپختونخوا گیمز وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کے کھیلوں کی ترقی کے حوالے سے ویژن کے مطابق صوبائی وزیر کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان کی قیادت میں کھیلوں کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے جسے ڈائریکٹوریٹ جنرل کی ٹیم کی کوششوں سے منعقد کیا جارہا ہے۔

جس سے نہ صرف نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا بلکہ مئی میں منعقدہ نیشنل گیمز کیلئے خیبرپختونخوا دستے کیلئے بہترین کھلاڑی سامنے آئینگے ۔

Related Articles

Back to top button