دیگر سپورٹس

خیبر پختونخوا گیمز 2025 – کوہاٹ میں تیاریوں کا آغاز

خیبر پختونخوا گیمز 2025 – کوہاٹ میں تیاریوں کا آغاز

کوہاٹ ڈویژن میں خیبر پختونخوا گیمز 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے ریجنل سپورٹس آفیسر کوہاٹ ڈویژن انور کمال برکی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ریجنل ڈائریکٹر کالجز، پرنسپل پی آئی ایس ٹی گریجویٹ کالج جناب صادق، اور مختلف کالجز کے پرنسپلز نے شرکت کی۔ ریجنل اسپورٹس آفیسر انور کمال برکی نے اجلاس کے شرکاء کو خیبر پختونخوا گیمز 2025 اور اس کے لیے ہونے والے ٹرائلز کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کوہاٹ اور دیگر متعلقہ ادارے وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے وژن کے مطابق کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔

ریجنل ڈائریکٹر کالجز اور تمام پرنسپلز نے اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ طلبہ کو زیادہ سے زیادہ شرکت کی ترغیب دیں گے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

اجلاس کے شرکاء نے ریجنل اسپورٹس آفیسر انور کمال برکی کی کاوشوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا گیمز 2025 کو کامیاب بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button