بیڈمنٹن

نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے فاتح خیبر پختونخوا کھلاڑیوں کے اعزا ز میں تقریب کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر پشاور، کپٹن (ر) سرمد سیلم اکرم نے کامیاب کھلاڑیوں میں اعزازی اسناد اور کیش انعامات تقسیم کئے

نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے فاتح خیبر پختونخوا کھلاڑیوں کے اعزا ز میں تقریب کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر پشاور، کپٹن (ر) سرمد سیلم اکرم نے کامیاب کھلاڑیوں میں اعزازی اسناد اور کیش انعامات تقسیم کئے

ضلعی انتظامیہ پشاور نے جونیئر نیشنل بیڈمینٹن چیمپئن شپ میں خیبر پختونخواہ کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے انڈر17،15 اور 19 کے مقابلوں میں گولڈ، سلور اور برونز میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اور ان کے کوچز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیاگیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور، کپٹن (ر) سرمد سیلم اکرم نے کامیاب کھلاڑیوں میں اعزازی اسناد اور کیش انعامات تقسیم کئے۔

اس کہ ساتھ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راو ھاشم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف انیڈ پی اصغر سورانی ریجنل سپورٹس افیسر پشاور کاشف فرحان موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر پشاورکپٹن ( ر )سرمد سلیم اکرم انہوں نے کھلاڑیوں کی محنت اور عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابیاں نہ صرف ان کے اپنے لیے بلکہ پورے صوبے کے لیے فخر کا باعث ہیں ۔

اس تقریب کا مقصد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان کے مستقبل کے لیے مزید مواقع فراہم کرنا تھا۔

Related Articles

Back to top button