دیگر سپورٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے "کھیلتا پنجاب گیمز” کا افتتاح کردیا

کھیلتا پنجاب گیمز میں 9ڈویژنز کے دو ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کھیلتا پنجاب گیمز کا افتتاح کردیا 

9ڈویژنز کے دو ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا،

اتھلیٹس نے گیمز کی مشعل روشن کی،

ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کھلاڑیوں سے حلف لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کھیلوں کا بجٹ 2سے بڑھا کر 5ارب روپے کرنے

جبکہ 2ہزار 200کھلاڑیوں کو الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب سٹیڈیم لاہور میں کھیلتا پنجاب گیمز کے آخری مرحلے کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی،جس میں 9ڈویژنز کے دو ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا،

اتھلیٹس نے گیمز کی مشعل روشن کی، ٹینس اسٹار اعصام الحق نے کھلاڑیوں سے حلف لیا۔

وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نواز نے گیمز کا افتتاح کیا اور کہا کہ پنجاب کے یہ تمام کھلاڑی چیمپئن ہیں وہ پنجاب کے نوجوانوں کو کھیلتا اور آگے بڑھتے دیکھنا چاہتی ہیں ،انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کھلاڑی قومی ہی نہیں بلکہ بیں الاقوامی سطح پر بھی ملک کا نام روشن کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بچوں نے والدین ،پنجاب اور پاکستان کا نام روش کیا ہے، یہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ہے، صوبائی وزیر کھیل بہت اچھا بچا ہے،بہت محنت کرتا ہے،

وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھر کو کہا ہےجتنا بجٹ کہوگے دوں گی، کھیل کیلئے 2 ارب کے بجائے 5ارب کا بجٹ بھی چاہیے تو کمی نہیں آنے دوں گی، مریم نواز پنجاب کے پیسے ان بچوں کیلئے حاضر ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلے ہیں، پورے پنجاب سے ایک لاکھ20ہزار بچے کھیلتا پنجاب گیمز کیلئے رجسٹرڈ ہوئے،ہمارے پاس اعصام الحق اور ارشد ندیم جیسی مثالیں ہیں، تھوڑا سا ماحول دیا جائے تو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے، پاکستان کی 65فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں موجود بیٹیاں اور بیٹے جیت کر آئے ہیں، نوجوان ملک کا جھنڈا گرنے نہیں دیں گے، پنجاب میں پہلی بار انٹرکلب مقابلے بڑے لیول پر ہوئے، پنجاب میں 15ہزار کلبز بنے ہیں، پنجاب کے 30 ہزار بچوں کو میرٹ پر سکالر شپس ملے ہیں، یہاں موجودسب بچے بھی میرٹ پر آئے ہیں، کسی بچے کو یہاں سفارش پر نہیں لایا گیا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کو کہنا چاہتی ہوں آپ محنت کرتے جائیں آگے بڑھتے جائیں، اللہ کے بعد تمام بچوں کی ذمہ داری میری ہے، چاہتی ہوں انٹرنیشنل کوچز بلاکر آپکی ٹریننگ کرائیں، آپ کے گلوں میں انٹرنیشنل میڈلز دیکھنا چاہتی ہوں، ہر محکمے میں پیڈ انٹرشپ شروع کی ہے، ماہانہ 60ہزار روپے انٹرشپ میں دیئے جارہے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ پنجاب کھلاڑیوں میں گھل مل گئیں اور کھلاڑیوں نے مریم نواز کے ساتھ خوب سیلفیز بنوائیں جبکہ میوزک پر کھلاڑیوں نے خوب بھنگڑے ڈالے۔

Related Articles

Back to top button