دیگر سپورٹس

پاکستان لیکروس فیڈریشن کے زیراہتمام کراچی میں اکیڈمی کاقیام

جاپان کے قونصلر جنرل مسٹر ہٹوری مسارو، اور پاکستان کے اقتصادی مشیر مسٹر مکسودا کازونوری نے افتتاح کیا

پاکستان لیکروس فیڈریشن کے زیراہتمام کراچی میں اکیڈمی کاقیام

جاپان کے قونصلر جنرل مسٹر ہٹوری مسارو،

اور پاکستان کے اقتصادی مشیر مسٹر مکسودا کازونوری نے افتتاح کیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)

جاپان کے قونصلر جنرل مسٹر ہٹوری مسارو، اور پاکستان کے اقتصادی مشیر مسٹر مکسودا کازونوری نے The IVY School، گل موہر کیمپس، کراچی میں لیکروس اکیڈمی کا افتتاح کردیا۔

یہ اکیڈمی پاکستان لیکروس فیڈریشن (PLF) اور سندھ لیکروس ایسوسی ایشن کے تعاون سے قائم کی گئی ہے، جس کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کو فروغ دینا اور بین الاقوامی بھائی چارے کو مضبوط بنانا ہے۔

افتتاحی تقریب کا اہتمام مس منیرہ ندیم، اور مسٹر محمد ہالار خان، ہیڈ نگ آپریشنز و سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے کیا۔

تین گھنٹے پر مشتمل لیکروس کلینک کا انعقاد انجینئر طیفور زرین، سیکرٹری PLF، مسٹر ساجد عمرانی، سیکرٹری سندھ لیکروس ایسوسی ایشن، اور کوچ باسط اور عابد نے کیا۔

ورکشاپ میں 8 سے 14 سال کی عمر کے 40 لڑکے اور لڑکیوں کو لیکروس کے بنیادی ہنر سکھائے گئے، جن میں کیچنگ، تھرونگ، شوٹنگ، کریڈلنگ، گراو ¿نڈ بالز، اور ٹیکلنگ شامل ہیں۔

کونسلر جنرل مسٹر ہٹوری مسارو نے اس طرح کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ سرگرمیاں پاکستان اور جاپان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گی۔

انہوں نے کہا، "یہ سرگرمیاں پاکستان اور جاپان کے درمیان رشتے کو مزید مستحکم کریں گی۔ جاپان ہمیشہ پاکستان کا بھائی اور دوست رہا ہے، اور ہم ہر سطح پر پاکستان کی ترقی میں اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔”

اکیڈمی پاکستان اور خاص طور پر کراچی میں لیکروس کو فروغ دینے اور نوجوان صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔  یہ کلینک اگست 2025 میں جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشیا پیسیفک یوتھ لیکروس چیمپئن شپ کے لیے کھلاڑیوں کو تیار کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button