کرکٹ
آسٹریلیا نے واحد ٹیسٹ میں انگلینڈ کو ہرا کر ویمنز ایشز کا ٹائٹل جیت لیا
آسٹریلیا نے واحد ٹیسٹ میں انگلینڈ کو ہرا کر ویمنز ایشز کا ٹائٹل جیت لیا
میلبرن ; آسٹریلیا ویمن نے واحد ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ ویمن کو اننگز اور 122 رنز سے ہرا کر ویمنز ایشز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
اینابیل سدرلینڈ کو میچ اور الانا کنگ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ میلبرن میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا ویمن اپنی پہلی اننگز میں 270 رنز کی برتری کے ساتھ 440 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔
اینابیل سدرلینڈ نے 163 رنز بنائے جبکہ بیتھ مونی نے 106 رنز کی دلکش اننگز کھیلی ۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 148 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ٹیسٹ کے علاوہ تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں کلین سویپ شکست دیکر ویمنز ایشز سیریز اپنے نام کی۔