شارجہ واریئرز آئی ایل ٹی 20 کے پلے آف میں پہنچ گیا
شارجہ واریئرز آئی ایل ٹی 20 کے پلے آف میں پہنچ گیا
ابوظہبی: شارجہ واریئرز نے ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز واپسی کرتے ہوئے آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 میں پلے آف میں جگہ بنالی ۔
ابوظہبی کے زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ٹام کوہلر کیڈمور کی شاندار اننگز کی بدولت واریئرز نے ایم آئی ایمریٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس نتیجے کے بعد گلف جائنٹس پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئیں
جبکہ دبئی کیپیٹلز اور ابوظہبی نائٹ رائیڈرز چوتھی پوزیشن کی دوڑ میں شامل ہیں۔ٹام کوہلر کیڈمور نے 52 گیندوں پر 91 رنز بنائے جس میں 7 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
سیزن کا پہلا میچ کھیلنے والے میتھیو ویڈ نے بھی 25 گیندوں پر 44 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔
اس فتح نے نہ صرف شارجہ واریئرز کو ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پہلی بار پلے آف میں پہنچا دیا بلکہ تین سیزن میں ایم آئی ایمریٹس کے خلاف ٹیم کی پہلی فتح بھی ہے۔
اگرچہ واریئرز نے جانسن چارلس کی وکٹ جلدی کھودی تھی تاہم جیسن رائے نے چھٹے اوور میں الزاری جوزف کی گیند پر 18 رنز بنا کر پلے آف کا اختتام 59 رنز پر کیا
اس وقت واریئرز کی ایک وکٹ گری تھی جبکہ ٹام کوہلر کیڈمور 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔روئے 15 گیندوں پر 22 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے جبکہ اوپنر ٹام کوہلر کیڈمور عمدہ فارم میں تھے۔