دیگر سپورٹس

چوتھی جونیئر پولو چیمپئن شپ ؛ ذکی فارمز پولو نے سلا پولو کی ٹیم کو 3-1 سے ہرا دیا

ایونٹ میں چار ٹیمیں شریک ہیں جن میں سلا پولو، ذکی فارمز پولو ٹیم،سی ٹی آئی شپنگ اور کریولوجکس ٹیکنالوجیز کی ٹیمیں شامل ہیں۔

چوتھی جونیئر پولو چیمپئن شپ ؛ ذکی فارمز پولو نے سلا پولو کی ٹیم کو 3-1 سے ہرا دیا

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) لاہور گیریژن پولو گراؤنڈز کے زیراہتمام چوتھی جونیئر پولو چیمپئن شپ سپانسرڈ بائی ٹی سی ایل پاکستان پارک میں شروع ہوگئی۔ پہلے روز کھیلے گئے میچ میں ذکی فارمز پولو ٹیم نے سلا پولو کی ٹیم کو 3-1 سے ہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پولو ایسوسی ایشن کے کیلنڈر ایونٹ میں چار ٹیمیں شریک ہیں جن میں سلا پولو، ذکی فارمز پولو ٹیم،سی ٹی آئی شپنگ اور کریولوجکس ٹیکنالوجیز کی ٹیمیں شامل ہیں۔ پہلا میچ دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی اچھی تعداد موجود تھی۔

بچوں کو سپورٹ کرانے کیلئے والدین اور دیگر لوگ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کلب کے سیکرٹری میجر بابر محبوب اعوان (ر) اور سابق کھلاڑی بھی موجود تھے۔ پہلے میچ میں ذکی فارمز پولو ٹیم نے سلا پولو کو 3-1 سے ہرایا۔

ذکی فارمز کی طرف سے ذکریا داؤد علی خان نے تینوں گول سکور کیے جبکہ سلا پولو کی طرف سے ربیل نعمان حسن نے ایک گول سکور کیا۔ اب آج کریو لاجکس ٹیکنالوجیز کا مقابلہ سی ٹی آئی شپنگ سے ہوگا۔

Related Articles

Back to top button