خیبر پختون خواہ بیڈمنٹن کھلاڑیوں کی فتوحات کا سلسلہ بدستور جاری
خیبر پختون خواہ بیڈمنٹن کھلاڑیوں کی فتوحات کا سلسلہ بدستور جاری ۔
قائد اعظم گیمز اسلام آباد (بوائز ایونٹ) اور جونئیر نیشنل چیمپئن شپ لاہور کے بوائز انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 (ڈبلز) ایونٹس میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد اسلام آباد میں نیشنل اولمپک سٹوذٹس گیمز میں انڈر 15 سنگل میں ریان خان نے گولڈ ،
حسیب خان نے سلور میڈل حاصل کیا، انڈر 19 سنگل میں حمداللہ خلیل نے گولڈ ، محمد زید نے سلور میڈل حاصل کیا۔ انڈر 19 ڈبل میں نجب الثاقب اور محمد زید نے گولڈ میڈل حاصل کیا ۔
علاوہ ازین پنجاب کے شہر فتح پور میں آل پاکستان سمیش سکواڈ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں قاری عدنان اور افنان خان کی جوڑی نے فاٸنل مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔
اسکے علاوہ لاہور میں پاکستان ھدف کالج بیڈمنٹن مقابلوں میں قاری عمر اور قاری حسیب نے فاٸنل ٹرافی اپنے نام کی۔
یہ سب صوبائی وزیر کھیل جناب فخر جہاں صاحب کی سپورٹس میں دلچسپی اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کی وجہ سے ممکن ہوا۔ سر آپ کا بہت شکریہ۔
اسکے علاوہ خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس جناب عبد الناصر خان صاحب کا بھی شکریہ ادا کرتی ہے جو گاہے بگاہے کھلاڑیوں کی ضروریات پوری کرنے میں پیش پیش نظر آتے ہیں ۔
یہاں پر اگر ان کھلاڑیوں کے کوچز ندیم خان، حیات اللہ، کاشف نواز اور ملک فراز کا ذکر نہ کیا جائے تو زیادتی ہوگی کیونکہ یہ کوچز دن رات ان کھلاڑیوں کی تربیت میں مگن رہتے ہیں۔
میں اپنی طرف سے خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر جناب ظفر علی خان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی سربراہی میں خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن آج اس مقام تک پہنچی۔
اس سفر میں میاں صداقت شاہ کی خیبرپختونخوا بیڈمنٹن کے لیے خدمات کو بھی ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جس نے اپنے تئیں بےشمار بیڈمنٹن ایونٹس کا اہتمام کیا جن میں نیشنل چیمپئن شپس شامل ہیں ۔