کرکٹ

سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، آرمی ، رینجرز طلب

سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات، آرمی ، رینجرز طلب

سہ ملکی کرکٹ سیریزکیلئے پنجاب میں 5 سے 10 فروری تک آرمی اور رینجرز طلب کرلی گئی۔ وزارت داخلہ نے تعیناتی کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق سہ ملکی کرکٹ سیریزکیلئے پنجاب میں سخت سکیورٹی انتظامات وزارت داخلہ نے 5 سے 10 فروری کیلئے آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔ کرکٹ میچز کے دوران آرمی اور رینجرز کی 1، 1 کمپنی تعینات ہو گی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کی درخواست پروفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا تھا۔

خیال رہے کہ سہ ملکی کرکٹ سیریز میں پاکستان، نیوزی لینڈ اورساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ 8 اور 10 فروری کے میچز قزافی اسٹیڈیم لاہورمیں ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button